گلگت بلتستان: داریل میں بدترین سیلاب، درجنوں گھر اور مال مویشی بہہ گئے

جمعرات 4 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گلگت بلتستان کے ضلع داریل میں شدید سیلاب نے تباہی مچا دی۔

ترجمان صوبائی حکومت فیض اللہ فراق کے مطابق سیلاب کے نتیجے میں درجنوں گھر پانی میں بہہ گئے جبکہ متعدد مال مویشی بھی سیلاب کی نذر ہوگئے۔ کھڑی فصلیں اور زرعی اراضی کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

یہ بھی پڑھیے گلگت بلتستان: راؤشن میں گلیشیئر پھٹنے سے سیلابی صورتحال، وزیر اعلیٰ و پاک فوج متحرک

ترجمان نے بتایا کہ گاؤں کے لوگوں نے سیلاب کی بروقت اطلاع روایتی انداز میں دی، جس کے باعث درجنوں افراد محفوظ رہے۔ اگر یہ اطلاع بروقت نہ ملتی تو جانی نقصان بہت زیادہ ہو سکتا تھا۔

فیض اللہ فراق کے مطابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی ہدایت پر فوری طور پر امدادی ٹیمیں داریل روانہ کر دی گئی ہیں، جبکہ مقامی انتظامیہ کو بھی متاثرین کی بحالی میں کردار ادا کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے پرنس رحیم آغاخان کا وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کو خط، سیلاب کی تباہی سے نمٹنے کے لیے تعاون کی یقین دہانی

انہوں نے کہا کہ ریسکیو اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی ٹیمیں بھی علاقے میں بھیج دی گئی ہیں تاکہ متاثرہ افراد کو بروقت امداد فراہم کی جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp