این ڈی ایم اے کا سیلابی الرٹ، دریاؤں میں اونچے درجے کے بہاؤ کی نشاندہی، عوام کو محتاط رہنے کی ہدایت

جمعرات 4 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے دریاؤں میں سیلابی صورتحال اور مون سون کے نویں اسپیل کے دوران ممکنہ بارشوں کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا ہے۔

ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق سندھ کے جنوبی اضلاع بشمول ٹھٹھہ، سجاول، بدین، مٹھی، تھرپارکر، عمرکوٹ، سانگھڑ، کراچی، حیدرآباد اور جامشورو میں بارشوں کا امکان ہے، جبکہ شمالی سندھ کے اضلاع سکھر، گھوٹکی، لاڑکانہ، خیرپور، دادو اور جیکب آباد میں ہلکی سے درمیانی بارشیں متوقع ہیں۔

مزید پڑھیں: سیلاب کے دوران امدادی کارروائیوں کی رفتار تیز کی جائے، وزیراعظم کا چیئرمین این ڈی ایم اے کو ٹیلیفون

دریاؤں کی صورتحال کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ دریائے چناب میں قادرآباد کے مقام پر 5 لاکھ 7 ہزار اور چنیوٹ میں 5 لاکھ 24 ہزار کیوسک کا بہاؤ موجود ہے۔

خانکی کے مقام پر 2 لاکھ 59 ہزار کیوسک کے ساتھ اونچے درجے کا بہاؤ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ مرالہ اور تریموں پر درمیانے سے اونچے درجے کا بہاؤ برقرار ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ دریائے چناب کے نشیبی علاقوں کے مکین محتاط رہیں اور ضرورت پڑنے پر فوری انخلا کریں۔ قریبی نالوں ایک اور پلکھو میں بھی غیر معمولی بہاؤ ریکارڈ کیا گیا ہے جس سے قریبی دیہات میں سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد سمیت پنجاب میں بدھ تک شدید بارشوں کا امکان، این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

دریائے راوی میں شاہدرہ کے مقام پر ایک لاکھ اور بلوکی کے مقام پر ایک لاکھ 54 ہزار کیوسک کا بہاؤ موجود ہے، جبکہ ہیڈ سدھنائی پر ایک لاکھ 35 ہزار کیوسک کے ساتھ شدید اونچے درجے کا بہاؤ برقرار ہے۔

دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا پر 3 لاکھ 27 ہزار کیوسک کے ساتھ اونچے درجے کا سیلاب ہے اور سلیمانکی و اسلام ہیڈ ورکس پر بھی اونچے درجے کی صورتحال دیکھی گئی ہے۔

این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ بھارتی ڈیموں سے مسلسل پانی کے اخراج اور بارشوں کے باعث مشرقی دریاؤں میں سیلابی صورتحال پیدا ہو رہی ہے۔

مزید پڑھیں: مون سون بارشوں کا اگلا اسپیل کب آئے گا؟ این ڈی ایم اے نے بتادیا

وزیراعظم کی ہدایت پر این ڈی ایم اے سول و عسکری اداروں کے تعاون سے ریسکیو اور ریلیف سرگرمیوں کی نگرانی کر رہا ہے، جبکہ نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر 24 گھنٹے فعال ہے۔

عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ دریاؤں کے کناروں اور واٹر ویز پر رہائش پذیر افراد فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں، انخلا کے عمل میں اداروں کے ساتھ تعاون کریں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ ہنگامی کٹ (پانی، خوراک، ادویات) تیار رکھی جائے اور اہم دستاویزات کو محفوظ بنایا جائے۔

ترجمان نے کہا کہ شہری مزید رہنمائی کے لیے این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ ایپ استعمال کریں اور مقامی انتظامیہ کی ہدایات پر فوری عمل کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صدر ٹرمپ اور وزیراعظم شہباز کی ملاقات پر وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا اہم بیان

ٹرمپ نے ٹک ٹاک کے فروخت کی منظوری دے دی، امریکا میں نئی کمپنی بنے گی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں، آئی سی سی نے بھارتی کپتان سوریا کمار یادو کو خبردار کردیا

بھارت نے شیخ حسینہ کی میزبانی کرکے بنگلہ دیش سے تعلقات خراب کیے، محمد یونس

ویڈیو

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

سیلاب متاثرین کی مالی مدد کے نظام کا فیصلہ وفاق کرے گا صوبے نہ کودیں، بی آئی ایس پی چیئرپرسن روبینہ خالد

کوئٹہ: ’آرٹسٹ کیفے تخلیق، مکالمے اور ثقافت کا نیا مرکز

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی