اسلام آباد سمیت پنجاب میں بدھ تک شدید بارشوں کا امکان، این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

پیر 1 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی یعنی این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر نے پیر سے بدھ تک اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں موسلادھار بارشوں کے امکان پر الرٹ جاری کردیا ہے۔

مزید بارشوں سے سیلاب کی شدت بڑھنے کا خدشہ

این ڈی ایم اے کے مطابق لاہور، سیالکوٹ، نارووال، شیخوپورہ، چنیوٹ، سرگودھا، بھکر، میانوالی اور فیصل آباد سمیت پہلے سے متاثرہ علاقوں میں مزید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال میں شدت آسکتی ہے۔ اس کے علاوہ مری، راولپنڈی، جہلم، اٹک، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، ڈیرہ غازی خان، ساہیوال، ملتان، بہاولنگر، بہاولپور اور رحیم یار خان میں بھی سیلابی خطرات بڑھنے کا امکان ہے۔

دریائے راوی بلند ترین سطح پر

پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی یعنی پی ڈی ایم اے کے ڈائریکٹر جنرل عرفان علی کاٹھیا نے ہیڈ بالوکی میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ دریائے راوی بلند ترین سطح پر پہنچ رہا ہے، اور آئندہ 24 گھنٹوں میں صورتحال مزید خراب ہوسکتی ہے۔ ان کے مطابق پنجاب میں اب تک 33 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ تقریباً 2 ملین افراد تباہ کن سیلاب سے متاثر ہیں۔

مزید دیہات زیر آب آنے کا خدشہ

پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے راوی کا مرکزی سیلابی ریلا ہیڈ بلوکی سے گزر رہا ہے جس سے خانیوال، اوکاڑہ اور ملحقہ دیہات زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ اوکاڑہ، ساہیوال، کمالیہ، خانیوال اور کبیر والا کے دیہات میں پانی کی سطح تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ کل تک 1 لاکھ 35 ہزار کیوسک پانی پاکپتن، بہاولنگر اور وہاڑی پہنچنے کا امکان ہے۔

حفاظتی اقدامات کی ہدایت

نشیبوں میں رہنے والے شہریوں اور ندی نالوں کے قریب رہائش پذیر افراد کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ محتاط رہیں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں، کیونکہ پانی کے اچانک بڑھنے کا خدشہ ہے۔

این ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت دی ہے کہ بروقت حفاظتی اقدامات کریں اور حساس علاقوں سے دور رہیں۔ ادارے مشینری اور پمپ پہلے سے تیار رکھیں تاکہ نشیبی علاقوں سے پانی فوری نکالا جا سکے۔ عوام کو تاکید کی گئی ہے کہ بلند پانی کی صورت میں ندی نالے، پل اور زیر آب سڑکیں عبور کرنے سے گریز کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صحت کے شعبے میں سرمایہ کاری پاکستان کے مستقبل میں سرمایہ کاری ہے، وزیر خزانہ

پمز آتشزدگی: وزیراعظم کی بچے کو بچانے والی نرس کے لیے ستارہ خدمت اور ایک کروڑ روپے انعام کی منظوری

نو منتخب وزیراعظم آزاد کشمیر بیرسٹر افتخار گیلانی کی شاہ غلام قادر سے اہم ملاقات، ناراضی ختم ہونے کا امکان

پمز سانحہ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر سمیت 8 افسران معطل، وزیراعظم کا ذمہ داروں کے خلاف فوجداری کارروائی کا حکم

ہمارا نظامِ صحت سڑ چکا، سانحہ پمز کی انکوائری رپورٹ سے تمام حقائق سامنے آجائیں گے، وزیر صحت مصطفیٰ کمال

ویڈیو

ہمارا نظامِ صحت سڑ چکا، سانحہ پمز کی انکوائری رپورٹ سے تمام حقائق سامنے آجائیں گے، وزیر صحت مصطفیٰ کمال

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کراچی پاسپورٹ آفس اور ایئرپورٹ کا دورہ، سہولیات میں اضافے کا اعلان

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں