سیلابی تباہ کاریوں کے باعث پنجاب میں ضمنی انتخابات ملتوی، الیکشن کمیشن کا بڑا فیصلہ

جمعرات 4 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صوبہ پنجاب میں شدید سیلابی صورتحال کے باعث قومی و صوبائی اسمبلی کی 9 نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات ملتوی کر دیے ہیں۔ یہ فیصلہ الیکشن کمیشن نے آئین اور الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت اپنے اختیارات استعمال کرتے ہوئے عوامی مفاد میں کیا۔

یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کا ضمنی الیکشن مل کر لڑنے کا اعلان

این اے 66 وزیرآباد، این اے 96 فیصل آباد-II، این اے 104 فیصل آباد-X، این اے 129 لاہور-XIII اور این اے 143 ساہیوال-III کے انتخابات ملتوی کر دیے گئے ہیں۔

پنجاب اسمبلی کے حلقے

پی پی 73 سرگودھا-III، پی پی 87 میانوالی-III، پی پی 98 فیصل آباد-I اور پی پی 203 ساہیوال-VI کے انتخابات بھی ملتوی کیے گئے ہیں۔

ملتوی کرنے کی وجوہات

کمیشن نے حکم نامے میں کہا ہے کہ حالیہ تباہ کن سیلاب کے نتیجے میں پنجاب میں سڑکیں، پل، ریلوے لائنز، بجلی و موبائل کے پولز اور مواصلاتی نظام بری طرح تباہ ہو چکے ہیں۔ سرکاری اور نجی عمارتیں، جن میں اسکول اور دفاتر شامل ہیں، شدید متاثر ہوئے ہیں، اور یہ عمارتیں پولنگ اسٹیشنز اور ریکارڈ اسٹوریج کے لیے استعمال ہونا تھیں۔

By-elections in Punjab postponed due to flood disasters, big decision of Election Commission by Muhammad Nisar Khan Soduzai

 

یہ بھی پڑھیں: حماد اظہر کا این اے 129 سے ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لینے کا اعلان

متاثرہ آبادی کا ایک بڑا حصہ بے گھر ہوگیا ہے، جس کے باعث وہ اپنے ووٹ ڈالنے کے حق سے محروم رہ سکتے ہیں، اور ووٹر ٹرن آؤٹ انتہائی کم ہونے کا خدشہ ہے۔ سول انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے بڑے پیمانے پر ریسکیو اور ریلیف آپریشنز میں مصروف ہیں، اس لیے وہ انتخابی ڈیوٹیاں ادا کرنے کے لیے دستیاب نہیں۔ مختلف ریٹرننگ افسران نے بھی پولنگ اسٹاف کی عدم دستیابی کی اطلاع دی ہے کیونکہ وہ بھی ریلیف سرگرمیوں میں شریک ہیں۔

حکومت پنجاب کی سفارش

حکومت پنجاب نے بھی اپنے خط نمبر S.O(FG-11)6-4/2025 مورخہ 4 ستمبر 2025 میں الیکشن کمیشن کو سفارش کی کہ صوبے میں جاری بدترین سیلابی صورتحال اور ریسکیو آپریشنز کے باعث ضمنی انتخابات ملتوی کیے جائیں۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت اجلاس میں معاملہ زیر غور آیا، جہاں سیلاب سے متاثرہ صورتحال، ریلیف آپریشنز، ووٹرز کی بے دخلی اور پولنگ اسٹاف و قانون نافذ کرنے والے اداروں کی عدم دستیابی پر تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ضمنی الیکشن کا بائیکاٹ کیا تو انجام اچھا نہیں ہوگا، نصرت جاوید کے پی ٹی آئی کو اہم مشورے

کمیشن نے آئین کے آرٹیکل 218(3)، آرٹیکل 254 اور الیکشن ایکٹ 2017 کی دفعہ 58 کے تحت اختیارات استعمال کرتے ہوئے فیصلہ کیا کہ ان حلقوں میں انتخابات فی الحال ملتوی کیے جائیں۔ کمیشن کے مطابق جب حالات معمول پر آئیں گے تو انتخابات اسی مرحلے سے دوبارہ شروع ہوں گے جہاں سے انہیں ملتوی کیا گیا تھا۔

حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ موجودہ حالات میں الیکشن کے لیے سیکیورٹی کے مطلوبہ انتظامات ممکن نہیں، اس لیے ووٹرز اور پولنگ عملے کی جانوں کی حفاظت اور عوامی مفاد کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

’فرینڈشپ ناٹ آؤٹ‘، دہشتگردی ناکام، سری لنکن ٹیم کا سیریز جاری رکھنے پر کھلاڑیوں اور سیاستدانوں کے خاص پیغامات

عراقی وزیرِ اعظم شیاع السودانی کا اتحاد پارلیمانی انتخابات میں سرفہرست

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ