ایبٹ آباد میں ایف بی آر آفس لیڈی گارڈن کے سامنے ایک ڈمپر نے نجی اسکول کے بچوں کو سڑک پار کرتے ہوئے کچل دیا۔ دلخراش حادثے میں 3 معصوم بچے موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 5 شدید زخمی ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں:کراچی میں ڈمپر کی ٹکر سے بہن بھائی جاں بحق، 7 ڈمپر نذر آتش
ابتدائی اطلاعات کے مطابق جاں بحق بچوں میں 10 سالہ ریحان ولد طیفل، 14 سالہ منال ولد ایاز اور 13 سالہ سواد شامل ہیں۔ زخمی ہونے والوں میں 5 سالہ عروہ، 13 سالہ سویرا، 15 سالہ یشفا اور 11 سالہ احتشام شامل ہیں۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم فوری جائے وقوعہ پر پہنچی اور بچوں کے جسد خاکی و زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمی بچوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو حراست میں لے کر واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔














