نیپال میں فیس بک، یوٹیوب اور ایکس بند کرنے کا اعلان کیوں کیا گیا؟

جمعہ 5 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نیپال کی حکومت نے بڑے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز جیسے فیس بک، انسٹاگرام، یوٹیوب اور ایکس تک رسائی بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ان کمپنیوں نے لازمی رجسٹریشن کے تقاضے پورے نہیں کیے۔

یہ بھی پڑھیں:فیس بک اور انسٹاگرام کی بندش کیوں؟،نیا ٹل کا پیغام سامنے آ گیا

وزارتِ مواصلات کے ترجمان گجیندرا کمار ٹھاکر کے مطابق جن پلیٹ فارمز نے رجسٹریشن نہیں کرائی، ان کی سروسز فوری طور پر بند کر دی جائیں گی۔

حکومت نے ان کمپنیوں کو مقامی نمائندہ اور شکایات کے ازالے کے لیے رابطہ کار مقرر کرنے کی ہدایت دی تھی۔

وزیرِ مواصلات پرتھوی سبا گرونگ نے کہا کہ کمپنیوں کو بار بار موقع دیا گیا مگر انہوں نے تعاون نہیں کیا، جس کے بعد یہ قدم اٹھانا پڑا۔

ابھی صرف چند پلیٹ فارمز جیسے ٹک ٹاک اور وائبر نے رجسٹریشن مکمل کی ہے جبکہ باقی کمپنیوں نے حکم نظر انداز کیا۔

یہ بھی پڑھیں:خاندانی نظام تباہ ہورہا ہے، سوشل میڈیا پر پابندی لگائی جائے، درخواست دائر

ڈیجیٹل رائٹس نیپال کے صدر بھولا ناتھ دھنگانا نے حکومت کے اقدام پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اچانک بندش عوام کے بنیادی حقوق کو متاثر کرتی ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی نیپال نے آن لائن فراڈ کے باعث ٹیلی گرام اور دیگر ایپس پر پابندیاں لگائی تھیں۔

دنیا کے کئی ممالک سوشل میڈیا پر سخت قوانین لا رہے ہیں تاکہ غلط معلومات، سائبر کرائم اور سیکیورٹی خدشات پر قابو پایا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بہترین قیادت فراہم کی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

وزیراعظم کی مصروفیات کے باعث وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس ملتوی

فرانس میں گھر کے مالک کو باغیچے میں دبایا گیا 8 لاکھ ڈالر مالیت کا سونا مل گیا

قازقستان کا ‘ابراہیم معاہدوں’ میں شمولیت اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات مضبوط بنانے کا عندیہ

گیس کی عدم موجودگی میں گیزر بند، پانی کیسے کریں گرم؟ عوام کی رائے

ویڈیو

گیس کی عدم موجودگی میں گیزر بند، پانی کیسے کریں گرم؟ عوام کی رائے

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

وی ایکسکلوسیو: آئین زندہ دستاویز ہے، 27ویں کے بعد مزید ترامیم بھی لائی جاسکتی ہیں، مصطفیٰ کمال

کالم / تجزیہ

ممدانی کی جیت اور وہ خوشی جس پر اعتراض ہوا ؟ 

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟