وزیراعظم شہباز شریف نے عطیات کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستانی عوام ہمیشہ بلا رنگ و نسل دوسروں کی بے لوث خدمت میں پیش پیش رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فلاحی کاموں اور عطیات کی بدولت پاکستان دنیا کے عطیات دینے والے نمایاں ممالک میں شامل ہے۔
مزید پڑھیں: گوجرانوالہ میں اونچے درجے کے سیلاب کا الرٹ جاری
وزیراعظم کے مطابق حالیہ بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ آبادی خوراک، رہائش اور علاج کی منتظر ہے، اور وفاقی و صوبائی حکومتیں، عوام اور فوج مل کر ریلیف آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔
انہوں نے عوام اور بیرون ملک پاکستانیوں سے سیلاب متاثرین کی مدد میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل کی۔