یو اے ای نے 10 سالہ بلیو ریسیڈنسی ویزے کا اعلان کردیا، کون فائدہ اٹھا سکتا ہے؟

جمعہ 5 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

متحدہ عرب امارات نے ماحولیاتی تحفظ اور پائیداری کے شعبے میں نمایاں خدمات انجام دینے والے افراد کے لیے 10 سالہ ’بلو ریزیڈنسی ویزا‘ کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔

اس ویزے کا مقصد ماہرین کو یو اے ای کی ماحولیاتی، سماجی اور معاشی ترقی میں شریک کرنا ہے۔

’بلو ریزیڈنسی ویزا‘ ان سائنسدانوں، محققین، سرمایہ کاروں، ماہرینِ توانائی، موسمیاتی تبدیلی اور پائیداری کے شعبوں کے ماہرین کے لیے ہے جنہوں نے عالمی یا قومی سطح پر نمایاں کردار ادا کیا ہے۔

مزید پڑھیں: یو اے ای گولڈن ویزا: 10 سالہ رہائش اور خصوصی فوائد کے ساتھ غیر ملکیوں کے لیے نادر موقع

اس کے علاوہ بین الاقوامی اداروں کے اراکین، غیر سرکاری تنظیموں کے نمایاں نمائندے، ماحولیاتی ایوارڈ یافتہ شخصیات اور مالی معاونین بھی اس کے اہل ہیں۔

درخواست کے لیے امیدوار کو ماحولیاتی خدمات اور کامیابیوں کا ثبوت، کم از کم 6 ماہ کے لیے کارآمد پاسپورٹ اور حالیہ پاسپورٹ سائز تصویر فراہم کرنا ہوگی۔

درخواستیں فیڈرل اتھارٹی برائے شناخت، شہریت، کسٹمز اور پورٹ سکیورٹی (ICP) کے آن لائن پلیٹ فارم smartservices.icp.gov.ae یا کسٹمر ہیپی نیس سینٹرز کے ذریعے دی جا سکتی ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان مارٹ: برآمدات کے فروغ کے لیے یو اے ای میں وزارت تجارت کا انقلابی اقدام

ویزے کے لیے سب سے پہلے نامزدگی (Nomination) درکار ہوگی جس کی فیس 350 درہم مقرر ہے۔ نامزدگی منظور ہونے کے بعد امیدوار اپنی تفصیلات اور اسناد جمع کرا کے ویزے کے لیے درخواست دے سکتا ہے۔

اگر درخواست دہندہ یو اے ای سے باہر ہے تو اسے 6 ماہ کے ملٹی پل انٹری ویزا کے لیے اپلائی کرنا ہوگا، جس کی فیس 1,250 درہم ہے۔

حکام کے مطابق یہ ویزا یو اے ای کے وژن کے مطابق ہے جس کے تحت ملک کو عالمی ماحولیاتی ماہرین اور پائیدار ترقی کے حامیوں کا مرکز بنایا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

’فرینڈشپ ناٹ آؤٹ‘، دہشتگردی ناکام، سری لنکن ٹیم کا سیریز جاری رکھنے پر کھلاڑیوں اور سیاستدانوں کے خاص پیغامات

عراقی وزیرِ اعظم شیاع السودانی کا اتحاد پارلیمانی انتخابات میں سرفہرست

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ