اپوزیشن لیڈر کون؟ پی ٹی آئی اور محمود اچکزئی میں اضطراب برقرار

ہفتہ 6 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حالیہ دنوں میں 9 مئی کے مقدمات میں انسدادِ دہشتگردی عدالت کی جانب سے سزا سنائے جانے کے بعد پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے محروم ہو گئے۔

اس فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن نے عمر ایوب کی نااہلی کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کیا۔

عمران خان کا فیصلہ اور اختلافات کی خبریں

پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے طور پر نامزد کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان نے محمود اچکزئی کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے لیے نامزد کر دیا

تاہم میڈیا میں یہ خبریں گردش کرنے لگیں کہ پی ٹی آئی کی جانب سے محمود اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر تسلیم نہیں کیا جا رہا۔

یہ بھی کہا گیا کہ اس رویے پر محمود خان اچکزئی ناخوش ہیں اور دونوں جماعتوں کے درمیان اختلافات پیدا ہو گئے ہیں۔

وی نیوز نے محمود خان اچکزئی اور پی ٹی آئی رہنماؤں سے رابطہ کیا تاکہ جانا جا سکے کہ آیا اپوزیشن لیڈر کے معاملے پر دونوں کے درمیان واقعی کوئی دوریاں پیدا ہوئی ہیں۔

محمود اچکزئی کے سیکریٹری کا مؤقف

محمود خان اچکزئی کے سیکریٹری محمد ریاض نے وضاحت کی کہ محمود اچکزئی کی پی ٹی آئی سے ناراضگی کی خبریں بے بنیاد ہیں۔ ان کے مطابق اپوزیشن لیڈر کے معاملے پر اپوزیشن میں اتفاق رائے موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ محمود اچکزئی اس وقت نجی مصروفیات کے باعث کوئٹہ میں ہیں، جبکہ عمر ایوب کی معطلی کے خلاف حکمِ امتناع موجود ہے۔ جب تک اس کا فیصلہ نہیں ہوتا، نئے اپوزیشن لیڈر کی بات کرنا درست نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:اپوزیشن لیڈر نامزد کرنے سے قبل محمود اچکزئی سے متعلق عمران خان کیا کہتے تھے؟

ان کا کہنا تھا کہ فی الحال اپوزیشن کے لیڈر عمر ایوب ہی ہیں، اور اگر وہ بحال نہ ہو سکے تو پھر اپوزیشن فیصلہ کرے گی کہ نیا اپوزیشن لیڈر کون ہوگا۔

بیرسٹر گوہر کا بیان

پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پی ٹی آئی اور محمود اچکزئی کے درمیان کسی قسم کے اختلافات نہیں ہیں۔ ان کے مطابق عمران خان کا جو بھی فیصلہ ہوگا، پارٹی قیادت اسے کھلے دل سے قبول کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ چونکہ ابھی حکمِ امتناع موجود ہے، ہمارا مؤقف یہی ہے کہ عمر ایوب اب بھی اپوزیشن لیڈر ہیں۔

اگر وہ بحال نہ ہوئے اور محمود اچکزئی کا نام سامنے آیا تو پی ٹی آئی کو اس پر کوئی اعتراض نہیں ہوگا، کیونکہ ہم عمران خان کے ہر فیصلے کے پابند ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر بلوچستان میں انٹرنیٹ سروس معطل ’انٹرنیٹ صرف سہولت نہیں، ہمارا روزگار ہے‘

خیبرپختونخوا میں منعقدہ جرگے کے بڑے مطالبات، عملدرآمد کیسے ہوگا اور صوبائی حکومت کیا کرےگی؟

سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری، 27ویں ترمیم میں مزید ترامیم کی منظوری ایجنڈے میں شامل

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے 2 میچز کا شیڈول تبدیل

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ