بالٹی مور میں امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن کی میٹنگ میں پیش کی گئی ایک نئی تحقیق کے مطابق گزشتہ 25 برسوں میں امریکا میں ہائی بلڈ پریشر کے باعث گردوں کی بیماریوں سے اموات میں 48 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:چینی سائنسدانوں کا کارنامہ، خنزیرکے جنین سے انسانی گردے تیار کر لیے
ماہرین نے بتایا کہ سب سے زیادہ شرحِ اموات سیاہ فام امریکیوں میں ریکارڈ کی گئی، جو دیگر نسلی گروہوں کے مقابلے میں 3 گنا زیادہ ہے، جبکہ ہسپانوی نژاد افراد میں بھی نمایاں اضافہ دیکھا گیا۔
اعداد و شمار کے مطابق 1999 میں فی ایک لاکھ افراد میں 3.3 اموات رپورٹ ہوئیں جو 2023 میں بڑھ کر 4.9 ہو گئیں۔
یہ بھی پڑھیں:سخت بلڈ پریشر کنٹرول، صحت مند اور کم خرچ
مردوں میں یہ شرح خواتین کے مقابلے زیادہ (4.5 بمقابلہ 3.7 فی ایک لاکھ) رہی۔
ماہرین نے کہا کہ بلڈ پریشر صرف فالج یا دل کے امراض کا باعث نہیں بنتا بلکہ یہ گردوں کی ناکامی اور اموات کی ایک بڑی وجہ بھی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بروقت علاج اور بلڈ پریشر پر قابو پا کر اس خطرے کو کم کیا جا سکتا ہے۔