بنگلہ دیش میں تعینات پاکستان کے نئے ہائی کمشنر عمران حیدر نے آج بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کے سیکریٹری جنرل میرزا فخرالاسلام عالمگیر سے ملاقات کی۔
ملاقات میں بی این پی کی سینیئر قیادت بھی شریک تھی جن میں قائمہ کمیٹی کے اراکین عبدالمعین خان، امیر خسرو محمود چوہدری اور آرگنائزنگ سیکریٹری شمع عبید شامل تھے۔
یہ بھی پڑھیے: پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے فروغ کے لیے 6 معاہدوں پر دستخط
بی این پی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق میرزا فخرالاسلام عالمگیر نے پاکستانی ہائی کمشنر کو خوش آمدید کہا اور ملاقات کو خوشگوار قرار دیا۔
گفتگو کے دوران دونوں جانب سے باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سفارتی ذرائع کے مطابق کسی بھی ملک کے نمائندہ سفارتکاروں کی اہم سیاسی جماعتوں کی قیادت سے ملاقاتیں معمول کا حصہ سمجھی جاتی ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ مہینے وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ڈھاکا کا سرکاری دورہ کیا تھا جس میں ان کی سیاسی سفارتی قیادت سے ملاقاتیں اور کئی اہم معاہدوں پر دستخط ہوئے تھے۔