پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع، خلاف ورزی پر گرفتار افراد کی تعداد 2829 ہوگئی

ہفتہ 13 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب بھر میں نافذ دفعہ 144 میں توسیع کردی گئی ہے جبکہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر حراست میں لیے جانے والے افراد کی تعداد 3 ہزار کے قریب ہوگئی۔

صوبہ پنجاب میں نافذ دفعہ 144 میں  مزید 4 روز کے لیے توسیع کردی گئی ہے۔

دفعہ 144 میں توسیع کا نوٹیفکیشن ایڈیشنل سیکرٹری ہوم نے جاری کیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق  پنجاب بھر میں جلسے، جلوس، ریلی اور ہر قسم  کے اجتماع پر پابندی عائد ہوگی۔

واضح رہے کہ  پنجاب بھر میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر اب تک متعدد لوگوں کو حراست میں لیا جاچکا ہے۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ہنگامہ آرائی اور شرپسندی میں ملوث  گرفتار افراد کی تعداد 2829 ہوچکی ہے۔ ان میں پی ٹی آئی کے مرکزی ، صوبائی اور ضلعی عہدے داران بھی شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پنجاب میں پالتو کتوں کی رجسٹریشن لازمی قرار، خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کا اعلان

ٹی20 ورلڈ کپ: بنگلا دیش کی بھارت سے میچز منتقل کرنے کی درخواست مسترد، بھارتی میڈیا

بھارتی فوج کے ہاتھوں فیلانی خاتون کا قتل، ڈھاکا میں احتجاجی مارچ کا اعلان

نیپال کے سرحدی شہر برگنج میں کشیدگی، مسجد کی بے حرمتی کے بعد کرفیو نافذ

چکوال میں المناک حادثہ، مسافر بس کھائی میں جا گری، 5 افراد جاں بحق

ویڈیو

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

جعلی مقدمات قائم کرنے سے لوگ ہیرو بن جاتے ہیں، میاں داؤد ایڈووکیٹ

عمران خان نے کہا تھا کہ ’فوج میری ہے اور میں فوج کا ہوں‘، شاندانہ گلزار

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟