مسلم باغ کلیئرنس آپریشن: تمام 6 دہشت گرد ہلاک، 6 جوان اور ایک شہری شہید

ہفتہ 13 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

شمالی بلوچستان میں ایف سی کمپاؤنڈ مسلم باغ میں موجود تمام 6 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ دہشت گرد جدید اسلحہ سے لیس تھے۔ ان کے روابط کا سراغ لگانے اور سہولت کاروں کو گرفتار کرنے کے لیے ضروری انٹیلی جنس فالو اپ جاری رہے گا۔

آئی ایس پی آر سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کلیئرنس آپریشن کے دوران ایک شہری سمیت 7 جوانوں نے شہادت کو گلے لگایا جبکہ ایک خاتون سمیت 6 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنانے کے بعد 12 مئی کی شام سے شروع کیا گیا کلیئرنس آپریشن 13 مئی کی صبح مکمل کر لیا گیا۔ کلیئرنس آپریشن میں رہائشی بلاک میں یرغمال بنائے گئے 3 خاندانوں کو بھی بچایا گیا ہے۔ دہشت گردوں نے اپنے مذموم مقاصد کے لیے بچوں کو بھی نہیں بخشا۔

آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز قوم کے شانہ بشانہ بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی تمام کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پُر عزم ہیں۔

مسلح افواج دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں: وزیرِاعظم شہباز شریف

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مسلح افواج دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں اور پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔

پر یس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ (پی آئی ڈی) سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے مسلم باغ، بلوچستان کے ایف سی کمپاﺅنڈ میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران پاک فوج کے 6 جوانوں اور ایک شہری کی شہادت پر گہرے رنج اور دکھ کا اظہار کیا ہے۔

وزیرِاعظم نے شہداء کی بلندی درجات کی دعا اور لواحقین سے اظہار تعزیت بھی کیا۔ وزیرِاعظم نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی اور انہیں ہر ممکن طبی امداد کی فراہمی کی ہدایت بھی کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’ایپسٹین نے اپنے گھناؤنے راز مجھے بتائے‘ متاثرہ خاتون کے چونکا دینے والے انکشافات

جیفری ایپسٹین کو خفیہ دستاویزات دینے کا الزام، سابق پرنس اینڈریو کی ’زیرِ تفتیش‘ رہائی

نامور فلم ساز گھر میں مردہ پائے گئے، لاش کئی روز تک پڑی رہنے کا انکشاف

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

’عوام کو خشک روٹیاں دکھا کر پچھلے گیٹ سے کھانے منگواتے رہے‘، دھرنے کے دنوں کی منفرد ویڈیو وائرل

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟

بنگلہ دیشی الیکشن، اور سونے کی درست ترتیب