صدر آصف علی زرداری نے اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹیز ترمیمی بل 2025 کی منظوری دے دی ہے۔
ایوانِ صدر کے پریس وِنگ کی جانب سے اتوار کو جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر کی منظوری کے بعد یہ ڈیوٹیز یکم جولائی 2020 سے مؤثر ہوں گی۔ یہ بل قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظوری کے بعد صدر مملکت کو بھیجا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیے: صدر آصف علی زرداری نے انسدادِ دہشتگردی (ترمیمی) بل 2025 کی منظوری دے دی
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ ترمیمی بل چینی گرانٹس سے فنڈ ہونے والے منصوبوں پر اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹیز کے نفاذ کے حوالے سے قانونی وضاحت فراہم کرنے کے لیے منظور کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اس ترمیم کا فیصلہ اکتوبر 2022 میں گوادر منصوبوں کے جائزہ اجلاس کے دوران کیا گیا تھا۔