مون سون کے دوران کتنی اموات اور کیا کیا نقصانات ہوئے؟ این ڈی ایم اے نے تفصیلات جاری کردیں

اتوار 7 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے کہا ہے کہ مون سون سیزن کے دوران اب تک 910 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ 1044 افراد زخمی ہوئے، صرف گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3 اموات ریکارڈ کی گئیں۔

این ڈی ایم اے نے بارشوں، سیلاب اور ان سے جڑے حادثات کے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کیے ہیں جن میں بتایا گیا ہے کہ 26 جون سے اب تک ملک بھر میں 910 اموات اور 1044 زخمیوں کے واقعات پیش آچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مون سون 2025: بارشیں، اموات اور بڑھتے خطرات، حل کیا ہے؟

تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ 442 افراد دریائی سیلاب میں بہہ گئے، 252 گھروں کے گرنے سے، 65 ڈوبنے سے جبکہ 57 شدید بارشوں اور سیلابی ریلوں سے جاں بحق ہوئے۔

اسی طرح لینڈ سلائیڈنگ سے 25، کرنٹ لگنے سے 23 اور آسمانی بجلی گرنے سے 26 افراد کی جانیں گئیں۔ مزید 7 افراد مختلف وجوہات کے باعث بارشوں اور سیلاب کی نذر ہوئے۔

صوبائی اور علاقائی اعدادوشمار کے مطابق پنجاب میں 234، خیبرپختونخوا میں 504، سندھ میں 58 اور بلوچستان میں 26 افراد جاں بحق ہوئے۔ گلگت بلتستان میں 41، آزاد کشمیر میں 38 جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 9 اموات ہوئیں۔

زخمیوں کی تعداد کے لحاظ سے پنجاب میں 654، خیبرپختونخوا میں 218، سندھ میں 78، بلوچستان میں 5، گلگت بلتستان میں 52، آزاد کشمیر میں 34 اور اسلام آباد میں 3 افراد متاثر ہوئے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں اور سیلاب سے 7850 گھر متاثر ہوئے، جن میں سے 5905 کو جزوی نقصان پہنچا جبکہ 1945 مکمل طور پر تباہ ہوگئے۔ اسی دوران 6180 مویشی بھی ہلاک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں مون سون کی شدت برقرار، مختلف شہروں میں موسلا دھار بارشیں، انتظامیہ الرٹ

گزشتہ 24 گھنٹوں کی صورتحال کے مطابق 3 مزید افراد جاں بحق ہوئے، جن میں 2 کا تعلق خیبرپختونخوا کے علاقے ملاکنڈ اور ایک کا پنجاب کے ضلع منڈی بہاؤالدین سے تھا۔ اس دوران 2 گھروں کو بھی نقصان پہنچا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور عظمیٰ بخاری کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر

پی ٹی آئی چیئرمین نے وزیراعظم سے ملاقات اور مذاکرات کے دعوے کی تردید کر دی

تھائی لینڈ اور کمبوڈیا میں فوری جنگ بندی پر اتفاق

زمین کے اندر چھپا پانی، وہ راز جس نے دنیا کو عالمگیر آگ سے بچایا

ڈھاکا ایئرپورٹ: دھند کے باعث پروازوں کا نظام متاثر، متعدد بین الاقوامی پروازیں متبادل ہوائی اڈوں پر منتقل

ویڈیو

پی آئی اے نجکاری: ماضی میں پرائیوٹائز ہونے والے ادارے بہتر ہوئے یا بدتر؟

کیا پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات مذاکرات کی راہ میں رکاوٹ ہیں؟

یو اے ای کے صدر کا دورہ پاکستانی معیشت کے لیے اچھی خبر، حکومت کا عمران خان کے ساتھ ممکنہ معاہدہ

کالم / تجزیہ

پی آئی اے کی نجکاری، راست اقدام

منیر نیازی سے آخری ملاقات

فقیہ، عقل اور فلسفی