بجٹ اسٹریٹیجی پیپر 3 سال کی مدت کے لیے وفاقی کابینہ کے سامنے آئندہ ہفتے پیش کیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کے لیے دفاعی بجٹ 1.7 ٹریلین روپے مختص کیے جانے کا امکان ہے، یاد رہے کہ رواں سال دفاعی بجٹ 1.56 ٹریلین روپے مختص کیا گیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال کے دوران بجٹ خسارہ جی ڈی پی کا 6.4 فیصد تجویز کیا جارہا ہے، اگلے مالی سال کے دوران مجموعی خسارہ 5.1 فیصد رہے گا۔ بجٹ خسارے کا مجموعی پرائمری سرپلس جی ڈی پی کا 0.3 فیصدکا تخمینہ ظاہرکیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
ذرائع کے مطابق اگلے مالی سال کے لیے ایف بی آر کا ٹیکس وصولیوں کے ہدف کا تخمینہ 9.2 کھرب مقرر کیے جانے کا امکان ہے، 30 جون کو ختم ہونے والے مالی سال میں ٹیکس کی مد میں 7.2 کھرب روپے جمع کیے جاسکتے ہیں۔ ایف بی آر آئندہ بجٹ میں زیادہ سے زیادہ 8.6 کھرب روپےکا ہدف مقرر کرنا چاہتا ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ اگلے مالی سال کے دوران شرح نمو 3.4 فیصد اور مہنگائی کی شرح 21 فیصد مقررکرنے کا امکان ہے۔ اسی طرح اگلے مالی سال کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ 8 ارب ڈالر مقررکیے جانے کا امکان ہے۔