رونالڈو نے میسی کو پیچھے چھوڑ دیا، ایک اور تاریخی ریکارڈ کے قریب

اتوار 7 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فٹبال کی دنیا کے 2 عظیم ترین کھلاڑیوں کرسٹیانو رونالڈو اور لیونل میسی کے درمیان جاری تاریخی مقابلے میں رونالڈو نے ایک بار پھر سبقت حاصل کر لی۔

2026  فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر کے دوران پرتگال کے پہلے میچ میں آرمینیا کے خلاف کھیلتے ہوئے رونالڈو نے 2 شاندار گول کیے جس سے ان کے ورلڈ کپ کوالیفائنگ میچز میں مجموعی گولز کی تعداد 39 ہو گئی۔

میسی پر سبقت

میسی کے ورلڈ کپ کوالیفائرز میں اب تک 36 گول ہیں اور اس طرح رونالڈو نے میسی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

 ایک اور عالمی ریکارڈ کے نزدیک

گوئٹے مالا کے اسٹار فٹبالر کارلوس روئیز کو فیفا ورلڈ کپ کوالیفائنگ میچز میں سب سے زیادہ 41 گولز کرنے کا اعزاز حاصل ہے تاہم رونالڈو اب کارلوس کے ریکارڈ سے صرف 2 گول دور ہیں۔

اگر رونالڈو یہ ریکارڈ توڑ دیتے ہیں تو وہ ورلڈ کپ کوالیفائنگ کی تاریخ کے سب سے بڑے گول اسکورر بن جائیں گے۔

ساتھی کھلاڑی کو خراج عقیدت

اسی میچ میں ٹیم نے دییگو جوتا اور ان کے بھائی آندرے سلوا کو بھی یاد کیا گیا جن کا جولائی میں ایک افسوسناک کار حادثے میں انتقال ہو گیا تھا۔

ال نصر کے ساتھی جواؤ فیلکس کی کارکردگی

رونالڈو کے نئے کلب ساتھی جواؤ فیلکس نے بھی اس میچ میں 2 گول کیے جس سے پرتگال نے نیشنز لیگ کے گروپ ایف میں سبقت حاصل کر لی ہے۔

نگاہیں 2026 ورلڈ کپ پر مرکوز

5 مرتبہ بیلن ڈی اور جیتنے والے رونالڈو کی نظریں اب سنہ 2026 کے فیفا ورلڈ کپ پر ہیں جو کہ امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں منعقد ہوگا۔

یہ ممکنہ طور پر ان کا آخری ورلڈ کپ ہوگا اور واحد بڑا اعزاز ہے جو وہ اب تک نہیں جیت سکے۔ 2026 میں رونالڈو کی عمر 41 برس ہوگی اور ممکنہ طور پر یہ ان کے لیے آخری موقع ہوگا کہ وہ اپنی ٹیم پرتگال کو یہ اعزاز دلوائیں۔

پرتگال کی اگلی آزمائش 9 ستمبر کو ہنگری کے خلاف ہوگی جو کوالیفائرز میں ایک فیصلہ کن مقابلہ تصور کیا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صدر ٹرمپ کی خاتون صحافیوں سے بدتمیزی، ایئر فورس ون کی ویڈیو وائرل

خیبرپختونخوا: سٹون کرشنگ کیس میں عدالت نے درخواست نمٹا دی، حکمنامہ بعد میں جاری ہوگا

سپریم کورٹ: مخصوص نشستوں کے کیس میں جزوی اپیلیں منظور کرنے کا فیصلہ

وفاقی آئینی عدالت: یوٹیلیٹی اسٹور ملازم کی برطرفی کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی

آئی فونز اور دیگر اسمارٹ فونز پر بھاری ٹیکسوں کا معاملہ پارلیمانی کمیٹی میں اٹھایا جائے گا

ویڈیو

مردوں کےعالمی دن پر خواتین کیا سوچتی ہیں، کیا کہتی ہیں؟

کوئٹہ کے مقبول ترین روایتی کلچوں کا سفر تندور کی دھیمی آنچ سے دلوں تک

27ویں ترمیم نے چیخیں نکلوا دیں، فیض حمید کیس میں بڑا کھڑاک

کالم / تجزیہ

پاک افغان تناؤ، جے شنکر کے بیان سے امید باندھیں؟

تحریک انصاف کو نارمل زندگی کی طرف کیسے لایا جائے؟

فواد چوہدری کی سیز فائر مہم اور اڈیالہ جیل کا بھڑکتا الاؤ