آزاد کشمیر کی وادی لیپہ میں ایک ایسا مکان موجود ہے جو اپنی طرز تعمیر اور تاریخی اہمیت کے باعث آج بھی لوگوں کی توجہ کا مرکز ہے۔ 5 منزلہ اس مکان کو سنہ 1942 میں تعمیر کیا گیا تھا جسے مکمل ہونے میں تقریباً 5 سال کا عرصہ لگا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: کشمیری دستکاری: وقت کی گرد میں گم ہوتا ہوا فن
اس مکان کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ اس کی تعمیر میں مکمل طور پر لکڑی کا استعمال کیا گیا ہے جو نہ صرف اس خطے کی روایتی کاریگری کی عکاسی کرتا ہے بلکہ اسے ایک نایاب ورثہ بھی بناتا ہے۔
مزید پڑھیے: سعودی عرب اور دبئی کے 3 نئے ٹاور پروجیکٹس، دنیا کے بلند ترین تعمیراتی ریکارڈز ٹوٹنے کو تیار
دلچسپ امر یہ ہے کہ مکان کے اندر آج بھی وہ تمام اشیا موجود ہیں جو ماضی میں گھریلو زندگی کا حصہ ہوا کرتی تھیں۔ یہی وجہ ہے کہ یہ مکان محض ایک رہائشی عمارت نہیں بلکہ ماضی کی یادوں اور روایات کی جھلک دکھلاتا ایک تاریخی نمونہ بھی ہے۔ دیکھیے کاشف جاوید کی یہ دلچسپ ویڈیو رپورٹ۔













