آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے موٹر بائیکر فیلی گزشتہ 8 ماہ سے ایک منفرد مشن پر دنیا بھر کا زمینی سفر کر رہے ہیں جس کا مقصد 45 ممالک کی سیر ہے۔
وہ اب تک 15 ممالک کا کامیابی سے سفر کر چکے ہیں۔ اس وقت پاکستان کے شمالی علاقہ جات کے دلکش خطے گلگت بلتستان میں موجود ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پولینڈ کے بائیکر کو اسکردو میں حادثہ، زخمی حالت میں اسپتال منتقل
فیلی کا کہنا ہے کہ انہوں نے یورپ، مشرقِ وسطیٰ اور ایشیا کے مختلف حصوں کا سفر کیا لیکن گلگت بلتستان کی قدرتی خوبصورتی، فلک بوس پہاڑوں، منفرد ثقافت اور لوگوں کی بے مثال مہمان نوازی نے ان پر گہرا اثر چھوڑا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس خطے کی سڑکیں اور مناظر بائیکرز کے لیے ایک خواب کی مانند ہیں اور وہ اپنی اس مہم کے دوران پاکستان کی مثبت اور پرامن تصویر دنیا کو دکھانا چاہتے ہیں۔
مزید پڑھیے: صرف چار روز میں دنیا کا سفر
مقامی لوگوں نے فیلی کا پرتپاک خیرمقدم کیا اور ان کے سفر کو پاکستان کے بارے میں مثبت تاثر اجاگر کرنے کا ایک خوش آئند قدم قرار دیا۔
ماہرین سیاحت کے مطابق اس طرح کے عالمی سیاح نہ صرف پاکستان کے مثبت تشخص کو دنیا بھر میں اجاگر کرتے ہیں بلکہ سیاحت کے فروغ اور مقامی معیشت کی بہتری کا ذریعہ بھی بنتے ہیں۔