گلگت بلتستان کے ضلع اسکردو کے علاقے بروندو نالہ میں گاڑی اور موٹرسائیکل میں تصادم میں پولینڈ سے تعلق رکھنے والا سیاح زخمی ہوگیا۔
اطلاعات کے مطابق غیرملکی سیاح کو زخمی حالت میں سول اسپتال روندو منتقل کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیے: رواں سال کتنے سیاح گلگت بلتستان کا رخ کریں گے؟
پولیس ذرائع کے مطابق ابتدائی طبی امداد کے بعد زخمی سیاح کو مزید علاج کے لیے گلگت ریفر کر دیا گیا ہے۔