قومی کرکٹ ٹیم کے کن 2 کھلاڑیوں نے سہ ملکی سیریز کے میچوں کی فیس سیلاب متاثرین کے نام کردی؟

پیر 8 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے سہ ملکی سیریز میں کامیابی کو سیلاب متاثرین کے نام کرتے ہوئے کہا ہے کہ وطن کی مٹی آج ہم سب سے اپنے مصیبت زدہ بھائیوں اور بہنوں کی مدد کا تقاضا کر رہی ہے۔

انہوں نے اس موقع پر اعلان کیا کہ وہ اور قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی سیریز کے تمام میچوں کی فیس فلڈ ریلیف فنڈ میں عطیہ کریں گے۔

 یہ بھی پڑھیے: پشاور: فلڈ ریلیف نمائشی میچ میں کون کون سے اسٹار کرکٹرز جلو گر ہوں گے؟

کھلاڑیوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ سیلاب متاثرین کی مشکلات کم کرنے اور ان کے ساتھ کھڑے ہونے کے لیے ہر ممکن کردار ادا کریں گے۔

سلمان علی آغا نے اپنے پیغام میں کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں پوری قوم کو متحد ہو کر آگے بڑھنا ہوگا تاکہ متاثرین کی زندگیوں کو معمول پر لانے میں مدد مل سکے۔

شاہین شاہ آفریدی نے بھی عوام سے اپیل کی کہ وہ دل کھول کر فلڈ ریلیف فنڈ میں حصہ ڈالیں تاکہ سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کو فوری سہارا فراہم کیا جا سکے۔

سہ ملکی سیریز کا فائنل

سہ ملکی سیریز کے فائنل میچ میں پاکستان نے افغانستان کو 75 رنز سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

میچ شارجہ کے کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا، جہاں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 141 رنز بنائے۔ فخر زمان 27، محمد نواز 25 اور آغا سلمان 24 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

یہ بھی پڑھیے: عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم پر 8 سال بعد بھی کام نامکمل، شائقین کا انتظار آخر کب ختم ہوگا؟

افغانستان کی جانب سے راشد خان نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جب کہ نور احمد اور فضل الحق فاروقی نے 2، 2 وکٹیں اپنے نام کیں۔

جواب میں افغانستان کی ٹیم شروع سے ہی مشکلات کا شکار دکھائی دی اور کوئی کھلاڑی وکٹ پر جم کر نہ کھیل سکا۔ اور پوری ٹیم 15.5 اوورز میں 66 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

پاکستانی اسپنر محمد نواز نے ہیٹ ٹرک کرنے کے ساتھ ساتھ کل پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ اس کے علاوہ سفیان مقیم اور ابرابر احمد نے 2،2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

’فرینڈشپ ناٹ آؤٹ‘، دہشتگردی ناکام، سری لنکن ٹیم کا سیریز جاری رکھنے پر کھلاڑیوں اور سیاستدانوں کے خاص پیغامات

عراقی وزیرِ اعظم شیاع السودانی کا اتحاد پارلیمانی انتخابات میں سرفہرست

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ