پاک بحریہ ملک کا محافظ اور تابناک مستقبل کا معمار ہے، وزیراعظم کا یومِ بحریہ پر پیغام

پیر 8 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے 8 ستمبر یومِ بحریہ کے موقع پر پاک نیوی کے افسران، جوانوں اور اہلکاروں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

وزیراعظم ہاؤس سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ پاک بحریہ کی تاریخ بہادری اور قربانیوں کی لازوال داستانوں سے بھری ہوئی ہے جس میں 1965 کی جنگ کے دوران آپریشن سومناتھ ایک یادگار حیثیت رکھتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: 1965 کی جنگ میں پاک نیوی نے جرات و ہمت کی نئی تاریخ رقم کی، یومِ بحریہ پر صدر مملکت کا پیغام

وزیراعظم نے کہا کہ اس آپریشن میں پاک بحریہ نے بھارتی ساحلی شہر دوارکا پر فیصلہ کن حملہ کر کے دشمن کا مواصلاتی نظام تباہ کیا جو نہ صرف بحریہ کی عملی صلاحیتوں کا مظاہرہ تھا بلکہ ملکی سالمیت کے غیر متزلزل عزم کا بھی ثبوت تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ معرکہ آج بھی بحری جوانوں کے دفاعِ وطن کے جذبے کو تازہ کرتا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ 1965 کے بعد بھی پاک بحریہ نے بحیرہ عرب میں طاقت کے توازن کو برقرار رکھنے میں کلیدی کردار ادا کیا اور اپنی پیشہ ورانہ مہارت اور حکمت عملی سے پاکستان کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنایا۔ انہوں نے حالیہ معرکہ حق کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاک بحریہ نے ایک بار پھر اپنی تیاری اور عزم کا عملی ثبوت فراہم کیا ہے اور واضح کر دیا ہے کہ پاکستان اپنی آبی سرحدوں کی حفاظت ہر قیمت پر کرنا جانتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: معرکہ حق میں کامیابی: صدر مملکت نے آرمی، ایئر فورس اور نیوی کے 488 افسران و جوانوں کو عسکری اعزازات سے نواز دیا

وزیراعظم نے کہا کہ پاک بحریہ نہ صرف جنگی محاذ پر بلکہ ملک کی آبی معیشت، بندرگاہوں کی ترقی، ساحلی کمیونٹیز کی فلاح و بہبود اور عالمی سطح پر مشترکہ مشقوں میں بھی نمایاں کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آبی گزرگاہوں کے تحفظ اور قدرتی آفات میں امدادی خدمات نے پاکستان کی عزت و وقار میں اضافہ کیا ہے۔

آخر میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آج یومِ بحریہ کے موقع پر ہم اپنے ماضی اور موجودہ ہیروز کو سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ پاک بحریہ، مسلح افواج اور ملک کو ترقی و خوشحالی اور کامیابی سے ہمکنار کرے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل