کیا ایم ایس دھونی کی بالی ووڈ میں انٹری ہوگئی؟ نیا ٹیزر وائرل

پیر 8 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت کے سابق کپتان ایم ایس دھونی کے بڑے پردے پر ڈیبیو کی خبریں زور پکڑ گئیں۔

بالی وڈ اداکار آر مادھون نے ایک نیا ٹیزر جاری کیا ہے جس میں دھونی کو ان کے ساتھ آفیسر کے روپ میں دکھایا گیا ہے۔ اس مختصر کلپ نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔

ٹیزر میں مادھون اور دھونی دونوں کو سیاہ رنگ کے ٹیکٹیکل گیئر، بلٹ پروف جیکٹس اور عینک پہنے دکھایا گیا ہے جبکہ دونوں ہاتھوں میں اسلحہ تھامے ایک اسپیشل ٹاسک فورس کے رکن معلوم ہو رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: عرفان پٹھان سابق بھارتی کپتان ایم ایس دھونی کے ساتھ حقہ کیوں پییں گے؟

اس ایکشن سے بھرپور انداز نے مداحوں کو دیوانہ کر دیا اور سبھی یہ قیاس آرائیاں کرنے لگے کہ دھونی فلمی دنیا میں قدم رکھنے جا رہے ہیں۔

یہ ٹیزر آر مادھون نے انسٹاگرام پر شیئر کیا تاہم انہوں نے واضح نہیں کیا کہ یہ پروجیکٹ فلم ہے، ویب سیریز یا پھر کوئی اور اشتہار۔ اپنی پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ ایک مشن، دو فائٹرز۔ تیار ہو جائیے، دھماکے دار تعاقب شروع ہونے والا ہے۔ دی چیز، ٹیزر آؤٹ ناؤ۔ ہدایتکار واسن بالا۔ جلد آ رہا ہے۔”

یہ بات قابل ذکر ہے کہ دھونی کو 2011 میں بھارتی فوج کی جانب سے اعزازی طور پر لیفٹیننٹ کرنل کے عہدے سے نوازا گیا تھا۔

 

کرکٹ کے میدان کی بات کریں تو دھونی نے آخری بار مئی 2025 میں چنئی سپر کنگز کی جانب سے گجرات ٹائٹنز کے خلاف آئی پی ایل میچ کھیلا تھا۔ دھونی نے بین الاقوامی کرکٹ کو اگست 2020 میں خیرباد کہا تھا لیکن وہ اب بھی آئی پی ایل میں سرگرم ہیں۔

’کپتان کول‘ کے نام سے مشہور دھونی وہ واحد کپتان ہیں جنہوں نے تینوں بڑے آئی سی سی وائٹ بال ٹرافیاں جیتیں۔ ان کی قیادت میں بھارت نے 2007 ٹی20 ورلڈ کپ، 2011 ون ڈے ورلڈ کپ اور 2013 چیمپئنز ٹرافی اپنے نام کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ماہرنگ بلوچ کی نوبل امن انعام کی مبینہ نامزدگی، والد کے دہشتگردوں سے تعلق نے نئی بحث چھیڑ دی

شہباز شریف کی امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات، بھارتی شہری اپنے وزیراعظم مودی پر پھٹ پڑے

ماہرنگ بلوچ کس طرح دہشتگرد تنظیموں کی پشت پناہی کر رہی ہیں؟

صدر ٹرمپ کی وزیراعظم اور آرمی چیف سے ملاقات کے پاکستان پر کیا اثرات مرتب ہوں گے؟

ماہرنگ بلوچ: بلوچ لبریشن آرمی کی دہشتگردی کی پشت پناہی اور انسانی حقوق کے نام پر سرگرمیاں

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر سے اہم ملاقات، ڈونلڈ ٹرمپ کو دورہ پاکستان کی دعوت، اہم منصوبوں پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی