پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ضمنی انتخابات 2025 کے سلسلے میں ٹکٹ کے خواہشمند امیدواروں کے ساتھ اہم اجلاس منعقد کیا۔
اجلاس ماڈل ٹاؤن لاہور میں سینٹرل پارٹی سیکریٹریٹ میں ہوا جس کی صدارت صدر مسلم لیگ (ن) پنجاب رانا ثناء اللہ خان نے کی۔ اس موقع پر صوبائی، ڈویژنل اور ضلعی قیادت بھی شریک ہوئی۔
یہ بھی پڑھیے: سیلابی تباہ کاریوں کے باعث پنجاب میں ضمنی انتخابات ملتوی، الیکشن کمیشن کا بڑا فیصلہ
اجلاس کے دوران امیدواروں کے انٹرویوز لیے گئے اور پارٹی پالیسی سے متعلق اہم امور پر مشاورت کی گئی۔
تمام امیدواروں نے قیادت پر مکمل اعتماد اور وفاداری کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی جس امیدوار کو بھی ٹکٹ دے گی، سب مل کر اس کی کامیابی کے لیے بھرپور محنت کریں گے۔
رانا ثناء اللہ خان نے کہا کہ امیدواروں کے انتخاب میں میرٹ، پارٹی نظم و ضبط اور عوامی خدمت کے جذبے کو اولین ترجیح دی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیے: پی ٹی آئی تمام قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی، ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کا بھی اعلان
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صوبہ پنجاب میں شدید سیلابی صورتحال کے باعث قومی و صوبائی اسمبلی کی 9 نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات ملتوی کر دیے ہیں۔ یہ فیصلہ الیکشن کمیشن نے آئین اور الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت اپنے اختیارات استعمال کرتے ہوئے عوامی مفاد میں کیا۔
این اے 66 وزیرآباد، این اے 96 فیصل آباد-II، این اے 104 فیصل آباد-X، این اے 129 لاہور-XIII اور این اے 143 ساہیوال-III کے انتخابات ملتوی کر دیے گئے ہیں۔
پنجاب اسمبلی کے حلقے
پی پی 73 سرگودھا-III، پی پی 87 میانوالی-III، پی پی 98 فیصل آباد-I اور پی پی 203 ساہیوال-VI کے انتخابات بھی ملتوی کیے گئے ہیں۔