پی ٹی آئی تمام قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی، ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کا بھی اعلان

بدھ 27 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی ثنا اللہ مستی خیل نے اعلان کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے تمام چیئرمین قائمہ کمیٹی اور کمیٹی ممبران نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

یہ اعلان انہوں نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کا اجلاس شروع ہونے سے قبل کیا۔ مستی خیل نے پریس گیلری کی جانب دیکھ کر اعلان کیا اور فوری طور پر اجلاس ہال سے باہر چلے گئے۔

واضح رہے کہ آج پی اے سی کا اجلاس چیئرمین جنید اکبر خان کی زیرِ صدارت ہونا تھا۔ اجلاس میں قومی اہمیت کے کئی معاملات پر غور متوقع تھا۔ تاہم پی ٹی آئی کے اراکین کے اجتماعی استعفوں کے اعلان کے بعد اجلاس پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں عمران خان کی ہدایت پر استعفے: پی ٹی آئی پارلیمنٹ کی کتنی کمیٹیوں سے محروم ہو جائےگی؟

ثنااللہ مستی خیل نے کہا کہ گزشتہ شب پارٹی کی سیاسی کمیٹی کا ساڑھے چار گھنٹے طویل اجلاس ہوا جس میں عمران خان کی ہدایت کی روشنی میں فیصلہ کیا گیا کہ تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے تمام قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمین اور ارکان استعفیٰ دیدیں گے۔

’پنجاب میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کا فیصلہ بھی ہوا ہے۔ میاں محمد اظہر مرحوم کی سیٹ پر ہونے والے ضمنی انتخاب کا بھی ہم بائیکاٹ کریں گے۔‘

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے پارٹی کو قومی اسمبلی کی تمام کمیٹیوں سے مستعفی ہونے کی ہدایت جاری کردی۔

یہ بھی پڑھیے عمران خان کی پارٹی کو قومی اسمبلی کی تمام کمیٹیوں سے مستعفی ہونے کی ہدایت

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے دیگر بہنوں کے ہمراہ بتایا کہ وہ کارکنان کی شکر گزار ہیں جو کئی مہینوں سے ان کے ساتھ کھڑے رہے۔

علیمہ خان کے مطابق عمران خان نے ہدایت دی ہے کہ پارٹی قومی اسمبلی کی تمام کمیٹیوں سے مستعفی ہو جائے۔ ضمنی انتخابات کے حوالے سے عمران خان نے بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجا کو ہدایات دیں اور کہاکہ ان انتخابات میں حصہ لینا دراصل انہیں قانونی جواز فراہم کرنے کے مترادف ہوگا، اس لیے ایسا نہیں کیا جانا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی پارٹی کو ذاتی لڑائیاں ختم کرکے تحریک چلانے کی ہدایت، علیمہ خان

واضح رہے کہ گزشتہ روز اڈیالہ جیل میں عمران خان سے فیملی سمیت پارٹی کے دیگر رہنماؤں کی بھی ملاقات ہوئی ہے، جن میں بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجا اور دیگر شامل تھے۔

استعفوں کے ممکنہ اثرات

پی ٹی آئی کے اس فیصلے سے قائمہ کمیٹیوں کی کارروائی متاثر ہو سکتی ہے۔ مختلف قومی معاملات، جن پر کمیٹیاں سفارشات مرتب کرتی ہیں، تعطل کا شکار ہونے کا خدشہ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیٹرولیم لیوی کے معاملے پر مذاکرات: حکومت نے جماعت اسلامی سے مزید وقت مانگ لیا

انٹیلی جنس رپورٹس ہیں، پی ٹی آئی 27 ستمبر کو مسلح گروہ اسلام آباد لے کر آئے گی، رانا ثنااللہ کا دعویٰ

پاکستان پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے، وزیراعظم

چین میں کارگو جہاز میں آتشزدگی سے ہلاکتوں کی تعداد 25 ہوگئی، سرکاری میڈیا

مالی مشکلات اب تعلیم کی راہ میں رکاوٹ نہیں، پنجاب میں ایک لاکھ سے زیادہ لیپ ٹاپس، ہزاروں اسکالرشپس تقسیم

ویڈیو

بھارت کشمیر کی متنازع حیثیت تبدیل نہیں کرسکتا، مسئلہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مؤثر انداز میں اٹھائیں گے، دفتر خارجہ

پیٹرول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، ارکان پارلیمنٹ پر کیا اثر پڑا؟

جامعہ کراچی کا کامیاب تجربہ، تیل کا وہ خزانہ جو پاکستان کو دولت مند ممالک کی فہرست میں شامل کرسکتا

کالم / تجزیہ

ہرمز سے ینبع تک: پاکستان کی توانائی سلامتی کا نیا نقشہ

مشرق کے لیے بوجھ بنتا انڈیا

میچ ہارنے اور ہمت ہارنے والوں کا فرق