بولی ووڈ کی باصلاحیت اداکارہ عالیہ بھٹ نہ صرف اسکرین پر بہترین کارکردگی دکھاتی ہیں بلکہ اپنی صحت مند غذائی عادات کے حوالے سے بھی مشہور ہیں۔
ایک زمانے میں موٹاپے کا شکار رہنے والی عالیہ اب اپنی خوراک اور ورزش پر خاص توجہ دیتی ہیں تاکہ فٹ اور صحت مند رہ سکیں۔
ایک انٹرویو میں عالیہ نے بتایا کہ وہ مغربی ڈائٹ سے زیادہ روایتی بھارتی کھانے کو ترجیح دیتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میں بالکل دیسی ہوں۔ مجھے سلاد بالکل نہیں پسند۔
یہ بھی پڑھیے: ’عالیہ بھٹ میری پہلی بیوی نہیں ہے‘ ، رنبیر کپور کا انکشاف
انہوں نے کہا کہ مجھے دال چاول، سبزی چاہیے۔ روٹی کے لیے کبھی راگی روٹی کھاتی ہوں، کبھی جوار کی۔ میرے آپشن بدلتے رہتے ہیں۔ اور میں شکر کو بالکل ہاتھ نہیں لگاتی۔
ماہرینِ صحت کے مطابق دال اور چاول بہترین امتزاج ہیں اور یہ جسم کو تمام ضروری پروٹین فراہم کرتے ہیں۔ اسی طرح راگی (فنگر ملیٹ) ہڈیوں کی مضبوطی، ہاضمے اور بلڈ شوگر کو کنٹرول کرنے میں مددگار ہے۔
ایک تحقیق کے مطابق اس میں اینٹی ڈائبٹک، اینٹی آکسیڈنٹ اور اینٹی مائیکروبیل خصوصیات پائی جاتی ہیں۔