نیب نے مبینہ کرپشن پر پی ٹی آئی رہنما مراد سعید کے خلاف تحقیقات شروع کر دیں

ہفتہ 13 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی احتساب بیورو (نیب) نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید کے خلاف متعدد الزامات کی تحقیقات کا آغاز کردیا۔

نیب کے مطابق مراد سعید پر غیر قانونی بھرتیوں اور مبینہ کرپشن کے الزامات ہیں جبکہ پی ٹی آئی رہنما نےمبینہ طور پر فرنٹ مین حمید اور فضل مولا کے ذریعے ان پیسوں سے پراپرٹی خریدی۔

مراد سعید کے خلاف مبینہ کرپشن، رشوت اور غیر قانونی تقرریوں سمیت دیگر شکایات کی تحقیقات کے لیے متعلقہ محکموں کو خطوط ارسال کر دیے گئے ہیں۔

نیب نے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ، سیکرٹری آبپاشی اور سیکرٹری لائیو اسٹاک کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے 24 مئی تک ریکارڈ طلب کر لیا۔

نیب کی جانب سے سیکرٹری آبپاشی کو ارسال کردہ نوٹس کے مطابق ادارے کو باغ ڈھیری سوات میں محکمہ کے ترقیاتی منصوبے میں مبینہ کرپشن سے متعلق شکایات موصول ہوئی ہیں جس کی تحقیقات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس ضمن میں باغ ڈھیری ایریگیشن چینل تحصیل مٹہ سے متعلق منصوبے کی لاگت، کامیاب بولی دینے والے ٹھیکیدار، مالی اخراجات اور منصوبے پر اٹھنے والے اخراجات سے متعلق مکمل تفصیلات کا ریکارڈ مانگ لیا گیا ہے۔

نیب نے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ،لائیو اسٹاک،ایریگیشن سے مبینہ غیر قانونی تقرریوں سے متعلق معلومات طلب کی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سیلاب اور گندم پر سیاست کرنے والوں کو جواب ملے گا، مریم اورنگزیب کا پیپلزپارٹی پر وار

کھیل سے جنگ

’معافی مانگو‘: مریم نواز کے بیان پر پیپلزپارٹی کا سینیٹ سے بھی واک آؤٹ، قانون سازی کے بائیکاٹ کا اعلان

ٹرافی چاہیے تو بھارتی کپتان میرے دفتر آکر مجھ سے لے لیں، محسن نقوی کا بھارتی بورڈ کو دوٹوک پیغام

سعودی کابینہ کا اجلاس: فلسطین کے حق میں سفارتکاری اور پاکستان کے ساتھ اسٹریٹجک تعاون کی توثیق

ویڈیو

’صدر ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے میں پاکستان نے بڑا اہم کردار ادا کیا ہے‘

ٹرینوں کا اوپن آکشن: نجکاری یا تجارتی حکمت عملی؟

نمک منڈی میں چپلی کباب نے بھی جگہ بنالی

کالم / تجزیہ

کھیل سے جنگ

یہ حارث رؤف کس کا وژن ہیں؟

کرکٹ کی بہترین کتاب کیسے شائع ہوئی؟