مشرقی یروشلم میں فائرنگ سے 6 ہلاک، غزہ پر اسرائیلی حملوں میں مزید 32 فلسطینی شہید

پیر 8 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مشرقی یروشلم میں فائرنگ کے ایک واقعے میں کم از کم 6 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے، جبکہ اسرائیلی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ حملہ 2 فلسطینیوں نے کیا جن کا تعلق مقبوضہ مغربی کنارے سے تھا۔

اسرائیلی پولیس کے مطابق دونوں حملہ آور موقع پر ہلاک کر دیے گئے۔ دوسری جانب غزہ میں اسرائیلی فضائی حملے شدت اختیار کر گئے ہیں۔ غزہ سٹی کی بلند عمارتوں پر تازہ ترین بمباری کے نتیجے میں درجنوں خاندان بے گھر ہو گئے۔

مزید پڑھیں: ‘غزہ میں معاہدہ جلد ممکن، تمام یرغمالیوں کی رہائی کا امکان ہے،’ ٹرمپ کا دعویٰ

اسرائیلی فوج کی کارروائیوں میں آج صبح سے کم از کم 32 فلسطینی شہید ہوئے ہیں، جبکہ ایک اور رہائشی ٹاور زمین بوس کر دیا گیا ہے۔ اب تک اس فوجی مہم کے دوران غزہ سٹی میں 50 سے زائد بلند عمارتیں مکمل طور پر تباہ کی جا چکی ہیں۔

مقبوضہ مغربی کنارے میں بھی اسرائیلی فورسز کی چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں جن میں متعدد فلسطینی گرفتار کیے جا رہے ہیں اور زمین و جائیداد کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں: ’غزہ میں کچھ یرغمالی مر چکے‘، ٹرمپ کا دعویٰ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کی انتظامیہ غزہ کے لیے ایک ایسا حل تلاش کر رہی ہے جو وہاں کے عوام کے لیے اچھا ثابت ہو سکتا ہے۔ اس سے چند گھنٹے قبل انہوں نے حماس کے لیے آخری انتباہ جاری کیا تھا۔

یاد رہے کہ اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیل کی جنگ میں اب تک غزہ میں کم از کم 64 ہزار 522 فلسطینی شہید اور ایک لاکھ 63 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

ہزاروں فلسطینی ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔ دوسری جانب 7 اکتوبر کے حملوں میں اسرائیل میں 1139 افراد ہلاک ہوئے تھے اور قریباً 200 کو یرغمال بنایا گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صدر ٹرمپ اور وزیراعظم شہباز کی ملاقات پر وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا اہم بیان

ٹرمپ نے ٹک ٹاک کے فروخت کی منظوری دے دی، امریکا میں نئی کمپنی بنے گی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں، آئی سی سی نے بھارتی کپتان سوریا کمار یادو کو خبردار کردیا

بھارت نے شیخ حسینہ کی میزبانی کرکے بنگلہ دیش سے تعلقات خراب کیے، محمد یونس

ویڈیو

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

سیلاب متاثرین کی مالی مدد کے نظام کا فیصلہ وفاق کرے گا صوبے نہ کودیں، بی آئی ایس پی چیئرپرسن روبینہ خالد

کوئٹہ: ’آرٹسٹ کیفے تخلیق، مکالمے اور ثقافت کا نیا مرکز

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی