ماہ اگست میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے ریکارڈ ترسیلات زر پاکستان بھیجی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: جولائی میں ترسیلات زر 3.2 ارب ڈالر، سالانہ بنیادوں پر 7.4 فیصد اضافہ
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق اگست 2025 کے مہینے میں کارکنوں کی طرف سے 3.1 ارب امریکی ڈالر کی رقم موصول ہوئی ہے۔ اور ترسیلات زر میں سالانہ بنیادوں پر 6.6 فیصد کا اضافہ رپورٹ کیا گیا ہے۔
مرکزی بینک نے بتایا کہ مالی سال 2026 کے پہلے 2 مہینوں کے دوران مجموعی ترسیلات زر کی رقم 6.4 ارب ڈالر رہی۔
یہ رقم گزشتہ مالی سال کے اسی دورانیے میں موصول ہونے والی 5.9 ارب ڈالر کی ترسیلات زر سے 7 فیصد زیادہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ترسیلات زر بھیجنے والوں کو مزید سہولیات فراہم کی جائیں، قائمہ کمیٹی اراکین کا مطالبہ
اگست 2025 میں سعودی عرب سے سب سے زیادہ 736.7 ملین ڈالر، متحدہ عرب امارات سے 642.9 ملین ڈالر، برطانیہ سے 463.4 ملین ڈالر اور امریکا سے 267.3 ملین ڈالر کی ترسیلات موصول ہوئی ہیں۔