نواز شریف اور مریم نواز سے ایرانی سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال

پیر 8 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم نے لاہور میں ملاقات کی، اس موقع پر دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال، توانائی اور تجارت کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں پاکستان اور ایران کے تعلقات کو مزید مستحکم اور بلندیوں کے نئے افق تک لے جانے پر اتفاق کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: بارڈر پر دہشتگردی کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل بنانے پر پاکستان ایران کا اتفاق

نواز شریف نے ایرانی صدر کی پاکستان آمد پر لاہور میں ان کا خیرمقدم کرنے کو خوشگوار تجربہ قرار دیا اور کہاکہ ایران کے صدر دوراندیش، معتبر اور دانا شخصیت رکھتے ہیں۔ ہم ایران کے ساتھ تعلقات کو اعلیٰ ترین سطح تک لے جانا چاہتے ہیں۔

نواز شریف نے کہاکہ جنگ کے دوران پاکستان کی دعائیں اور ہمدریاں ایران کے ساتھ تھیں اور اسرائیل کے خلاف جنگ جیتنے پر ایرانی بھائیوں کو گلے لگا کر مبارکباد دیتے ہیں۔

انہوں نے ایرانی رہبر اعلیٰ کی شخصیت کو متاثر کن قرار دیا اور کہا کہ ایرانیوں کا علامہ اقبال کو ’اقبال لاہوری‘ کہنا بھی اچھا لگتا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ایرانی صدر کے دورے کو باہمی شراکت داری کو فروغ دینے والا قرار دیا اور کہاکہ پاکستان سیلاب سے شدید متاثر ہے، جس پر ایرانی عوام اور حکومت کی ہمدردی دیرینہ رشتے کی عکاس ہے۔

انہوں نے کہاکہ پنجاب میں سیلاب کے نقصانات کے ازالے کے لیے کام جاری ہے اور بروقت اقدامات سے ہزاروں جانیں بچائی گئی ہیں۔

مریم نواز نے کہاکہ ایران نے بہادری سے جنگ لڑی، اور ان کے والد محمد نواز شریف بھی ہمیشہ ایران کے لیے دعا کرنے کا کہتے رہے۔ انہوں نے اپنی تعلیم کے دوران فارسی زبان کو خصوصی طور پر پڑھنے کا ذکر بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ایرانی صدر کا دورہ پاکستان کے لیے کتنا سودمند ثابت ہوا؟

ایرانی سفیر نے پاکستان اور ایران کے تعلقات کو متاثرکن قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایرانی حکومت اور عوام 12 روزہ جنگ کے دوران پاکستانی قیادت اور عوام کی بھرپور حمایت پر شکر گزار ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صدر ٹرمپ اور وزیراعظم شہباز کی ملاقات پر وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا اہم بیان

ٹرمپ نے ٹک ٹاک کے فروخت کی منظوری دے دی، امریکا میں نئی کمپنی بنے گی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں، آئی سی سی نے بھارتی کپتان سوریا کمار یادو کو خبردار کردیا

بھارت نے شیخ حسینہ کی میزبانی کرکے بنگلہ دیش سے تعلقات خراب کیے، محمد یونس

ویڈیو

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

سیلاب متاثرین کی مالی مدد کے نظام کا فیصلہ وفاق کرے گا صوبے نہ کودیں، بی آئی ایس پی چیئرپرسن روبینہ خالد

کوئٹہ: ’آرٹسٹ کیفے تخلیق، مکالمے اور ثقافت کا نیا مرکز

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی