وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر جلالپور پیروالا میں سیلاب متاثرین کی محفوظ مقامات پر منتقلی کا آپریشن کامیابی سے مکمل کر لیا گیا۔
ترجمان کے مطابق آپریشن کے دوران 3 ہزار 652 افراد کو سیلاب زدہ علاقوں سے نکال کر محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔
مزید پڑھیں: بھارت کی آبی جارحیت: پنجاب میں پھر سیلابی صورت حال، جلال پور پیر والا شہر خالی کرنے کا حکم
ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے 1159 افراد کو منتقل کیا، جب کہ پرائیویٹ بیڑے کی مدد سے 2048 متاثرین کو ان کے سازوسامان اور مویشیوں سمیت نکالا گیا۔
پاک فوج کی ٹیموں نے بھی امدادی کارروائیوں میں حصہ لیتے ہوئے 445 افراد کو محفوظ مقامات تک پہنچایا۔













