وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی ایک پرانی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں وہ صحافیوں کو پریس کانفرنس کے دوران شورشرابا نہ کرنے ہدایت کررہی ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی پریس کانفرنس سے قبل انہوں نے صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے انہیں پریس کانفرنس کے دوران ‘جذباتی’ نہ ہونے کا کہا۔
یہ بھی پڑھیے: راولپنڈی: صحافی طیب بلوچ پر حملہ، علیمہ خان اور پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج
انہوں نے کہا کہ میں تو برداشت کرلیتی ہوں لیکن یہ وزیراعلیٰ کی پریس کانفرنس ہے، میری درخواست ہے کہ یہ پریس کانفرنس پہلی ہونی چاہیے آخری نہیں۔
انہوں نے ہاتھ جوڑ کر کہا کہ میری عزت آپ کے ہاتھ میں ہے، میں نے ہمیشہ بڑی بہنوں کی طرح برداشت کیا ہے اور کسی کی شکایت نہیں کی لیکن آج اگر کسی نے پریس کانفرنس میں شور شرابا اور بدتمیزی کی تومیری شکایت کا مطلب کسی کی نوکری خراب ہونا ہے جو میں نہیں چاہوں گی۔
میں تو برداشت کر لیتی ہوں لیکن آج وزیر اعلیٰ کی پریس کانفرنس ہے اگر کسی نے شور شرابہ کیا تو میں ناراض ہو جاؤں گی اور میری شکایت کا مطلب نوکری خراب ہونا ہے، وزیر اطلاعات پنجاب کی صحافیوں کو نوکری سے نکلوانے کی دھمکیاں pic.twitter.com/CN51sWXgnH
— Rizwan Ghilzai (Remembering Arshad Sharif) (@rizwanghilzai) September 8, 2025
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اڈیالہ جیل کے باہرمیڈیا سے گفتگو کے دوران صحافی طیب بلوچ اور پی ٹی آئی رہنماؤں کے درمیان تلخ کلامی کا واقعہ پیش آیا تھا۔
واقعے کے بعد صحافی سے ہاتھاپائی کا مقدمہ تھانہ صدر بیرونی راولپنڈی میں درج کرلیا گیا۔ مقدمے میں علیمہ خان، نعیم حیدر پنجوتھہ اور دیگر افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔














