اسلام آباد میں آج غیرملکی مہمانوں کی آمد کے باعث مختلف شاہراہوں پر ٹریفک روٹ لگے گا۔
ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری ایڈوائزیری کے مطابق ساڑھے 3 بجے سے لے کر شام ساڑھے 5 بجے تک سری نگر ہائے وے اور ایکسپریس وے پر روٹ لگے۔
یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد: ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن، 35 ہزار موٹرسائیکل سواروں کا چالان
ایڈوائزیری کے مطابق مری روڈ سے فیض آباد براستہ راول ڈیم گاڑیوں کی آمدورفت بند رہے گی، شہری سری نگر سے متصل سروس روڈز کا استعمال کرسکتے ہیں۔
روٹ لگنے سے ٹریفک کی روانی میں خلل آسکتا ہے، ریڈ زون آنے جانے والی ٹریفک مارگلہ روڈ، جناح ایوینیو اور نادرا چوک کا استعمال کرسکتے ہیں۔
ٹریفک پولیس نے ہدایت کی ہے کہ بری امام جانے والے شہری نادرا چوک کا استعمال کریں، جبکہ ایچ اور آئی سیکٹر جانے کے لیے شہری آئی جے پی اور پنڈی پشاور روڈ استعال کرسکتے ہیں۔