مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما رانا ثنااللہ سینیٹر منتخب ہوگئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا سے نومنتخب سینیٹرز نے حلف اٹھا لیا
منگل کے روز پنجاب اسمبلی میں سینیٹ ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ ہوئی، ریٹرننگ افسر کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار رانا ثنااللہ پنجاب سے جنرل نشست پر کامیاب ہوگئے ہیں۔
حکومتی اتحاد رانا ثنا کے حق میں 250 ووٹ پڑے جبکہ ایک ووٹ مسترد ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی تمام قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی، ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کا بھی اعلان
یہ نشست پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعجاز احمد چوہدری کی نااہلی کے بعد خالی ہوئی تھی۔
اعجاز چوہدری کی بیٹی سلمیٰ اعجاز پی ٹی آئی کی امیدوار تھی تاہم پی ٹی آئی نے آخری وقت میں الیکشن کا بائیکاٹ کردیا اور ووٹنگ کے عمل میں حصہ نہیں لیا۔














