وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے سیاسی اور جمہوری عمل کا بائیکاٹ کرکے الیکشن سے راہ فرار اختیار کیا ہے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے، جانچ پڑتال کا عمل مکمل کیا، اس کے بعد وہ ہائیکورٹ سے اسٹے لینے گئے۔
مزید پڑھیں: کیا نواز شریف عمران خان سے ملنے اڈیالہ جیل جائیں گے؟ رانا ثنا اللہ نے بتا دیا
ان کا کہنا تھا کہ جب وہاں ناکامی ہوئی تو بائیکاٹ کا راستہ اختیار کر لیا۔ ان کے بقول، پی ٹی آئی کا یہ فیصلہ دراصل اپنی ہی جماعت کے ارکان پر عدم اعتماد ہے۔
رانا ثناء اللہ نے دعویٰ کیا کہ اگر تحریک انصاف ووٹ کاسٹ کرتی تو ان کے دس سے بارہ ممبران نے ان سے رابطہ کیا تھا اور ووٹ دینے کے خواہشمند تھے۔ تاہم انہوں نے خود ان ارکان کو روکا اور کہا کہ اپنے امیدوار کو ووٹ دیں۔
کابینہ کے حوالے سے ایک سوال پر رانا ثنا اللہ نے کہا کہ وزیراعظم کیبنٹ کی سربراہی کرتے ہیں اور ہر وزیر اپنی ذمہ داری بخوبی نبھا رہا ہے۔
مزید پڑھیں: پاکستان، بھارت کے خلاف جوابی کارروائی کب کرنے جارہا ہے؟ رانا ثنا اللہ نے بتادیا
ان کا کہنا تھا کہ یہ نہیں ہوتا کہ ایک دوسرے کی جگہ لے لی جائے، میں پہلے بھی اپنی ذمہ داری دیانتداری سے انجام دیتا رہا ہوں اور وزیراعظم شہباز شریف جو بھی ذمے داری دیں گے، اسے دیانتداری سے نبھاؤں گا۔
انہوں نے کہا کہ کابینہ کے تمام وزرا اپنی اپنی جگہ پر بہترین انداز میں کام کر رہے ہیں۔














