پاکستان، بھارت کے خلاف جوابی کارروائی کب کرنے جارہا ہے؟ رانا ثنا اللہ نے بتادیا

ہفتہ 10 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور، رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عوام کو مسلح افواج کی صلاحیتوں اور لیڈرشپ پر مکمل اعتماد ہونا چاہیے، جب بھارت پر حملے کی ضرورت محسوس ہوئی تو اس میں ایک منٹ کی تاخیر بھی نہیں کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:2 سال کے بچے کو شہید کرکے بھارتی میڈیا جشن منارہا ہے، یہ شرمناک ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے مزید جارحیت کی تو پاکستان اس کا سخت جواب دے گا۔ بھارت کو پہلے ہی مؤثر جواب دیا جا چکا ہے، اور اگر وہ دوبارہ حملہ کرے گا تو اس سے بھی زیادہ سخت ردعمل کا سامنا کرے گا۔

مزید پڑھیں:سپرسونک کروز میزائلوں سے لیس بھارتی بحری بیڑہ کراچی کے قریب پہنچ گیا

واضح رہے کہ بھارت نے 6 مئی 2025 کو ’آپریشن سندور‘ کے تحت پاکستان کے مختلف علاقوں پر میزائل اور ڈرون حملے کیے، جن میں اب تک 33 افراد جاں بحق اور 62 شہری زخمی ہوئے۔ پاکستان نے دفاعی کارروائی میں 5 جنگی جہاز اور 77 ڈرون تباہ کیے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

خوابوں کا تعاقب مہنگا پڑ گیا، سوئٹزرلینڈ میں کروڑوں کی نوکری چھوڑنے والا نوجوان پچھتانے لگا

’شہادت ہے مطلوب و مقصودِ مومن‘ یہ راز تنخواہ داروں کی سمجھ سے بالاتر ہے، رانا ثنا اللہ خان

سالگرہ کے دن موت کا تحفہ: پولیس اہلکار نے اہلیہ کو چوراہے پر قتل کر دیا

ماجد ستی قتل کیس: فرخ کھوکھر سمیت 3 ملزمان کو عمر قید کی سزا

صدر زرداری کی فرانس کے قومی دن پر صدر میکرون اور فرانسیسی عوام کو مبارکباد

ویڈیو

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

وی ایکسکلوسیو: ایران امریکا جنگ بندی میں پاکستان اور قطر کی ثالثی اب بھی کلیدی حیثیت رکھتی ہے، اعزاز چوہدری

کالم / تجزیہ

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟

بلوچستان: پری ٹیررازم ، ٹیررازم اور پوسٹ ٹیررازم