صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میرا گھر ہے، یہاں کے عوام نے اپنی مرضی سے 1947 میں پاکستان کا انتخاب کیا، جس پر پوری قوم کو فخر ہے۔
گلگت بلتستان کے 78ویں یوم آزادی کی تقریبات کا انعقاد گلگت میں ہوا جس میں صدر مملکت نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر زرداری نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے 1974 میں ایف سی آر اور بادشاہت کا خاتمہ کیا، جس سے اس خطے میں عوامی حقوق کی بنیاد رکھی گئی۔
یہ بھی پڑھیے: وفاقی وزیر خزانہ اور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی ملاقات، سیاحت و ترقیاتی منصوبوں پر تبادلۂ خیال
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے گلگت بلتستان کو قانون ساز اسمبلی دی تاکہ عوام اپنے مستقبل کے فیصلے خود کر سکیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ یہاں کے عوام کو صحت، تعلیم اور بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔
صدر زرداری نے گلگت بلتستان کے عوام کے جذبۂ حب الوطنی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ خطہ پاکستان کا فخر اور استحکام کی علامت ہے۔
گلگت بلتستان کو اپنی ایئرلائن دی جائے، سیاحت کو فروغ ملے گا
گلگت: صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام کو صحت، تعلیم اور بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی ترجیح ہے۔
گلگت بلتستان کے یومِ آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر زرداری نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے 1974 میں ایف سی آر اور بادشاہت کا خاتمہ کیا، جبکہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے گلگت بلتستان کو قانون ساز اسمبلی دی۔
یہ بھی پڑھیے: گلگت بلتستان کے تاجروں کا سوست ڈرائی پورٹ پر دھرنا جاری، معاملات پھر طے نہ ہوسکے
انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی حرج نہیں کہ گلگت بلتستان کو اپنی ایئرلائن دی جائے، اس اقدام سے سیاحت کو فروغ ملے گا۔ صدر مملکت نے کہا کہ یہاں کے بلند و بالا پہاڑ پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں، جنہیں دیکھ کر خوشی محسوس ہوتی ہے۔
صدر زرداری نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام آزاد فضا میں زندگی گزار رہے ہیں، جبکہ مقبوضہ کشمیر کے لوگ بھارتی مظالم کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت اور پیپلز پارٹی کی جدوجہد میں گلگت بلتستان کے کارکنوں نے ہمیشہ قربانیاں دیں، جنہوں نے نہ صرف ترقی میں حصہ ڈالا بلکہ سرحدوں کی حفاظت میں بھی اہم کردار ادا کیا۔














