میجر عدنان اسلم شہید کی نمازِ جنازہ راولپنڈی میں ادا، وزیراعظم و عسکری قیادت کی شرکت

منگل 9 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

میجر عدنان اسلم شہید کی نمازِ جنازہ راولپنڈی میں ادا کردی گئی ہے، نماز جنازہ میں وزیراعظم شہباز شریف، وفاقی وزرا اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سمیت اعلیٰ عسکری قیادت نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: بنوں: ایف سی ہیڈکوارٹر پر دہشتگردوں کا حملہ، 6 جوان شہید، 5 دہشتگرد ہلاک

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق راولپنڈی کے چکلالہ میں میجر عدنان اسلم شہید کی نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی۔ 31 سالہ میجر عدنان اسلم، جو راولپنڈی کے رہائشی تھے، 2 ستمبر 2025 کو بنوں میں بھارتی پراکسی فتنے الخوارج کے بزدلانہ حملے میں زخمی ہوئے تھے اور علاج کے دوران سی ایم ایچ راولپنڈی میں جامِ شہادت نوش کیا۔

میجر عدنان اسلم شہید کی نمازِ جنازہ میں وزیرِ اعظم پاکستان محمد شہباز شریف، وزیرِ دفاع خواجہ آصف، وزیرِ اطلاعات عطاتارڑ، آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر (نشانِ امتیاز ملٹری، ہلالِ جرات)، سروسز کے اعلیٰ عسکری و سول حکام اور شہید کے لواحقین نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان: دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ، پاک فوج کا میجر شہید، 3 دہشتگرد ہلاک

آئی ایس پی آر کے مطابق میجر عدنان اسلم نے دشمن کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے اپنی قیادت کا بھرپور ثبوت دیا۔

’پاکستان نے ایک بہادر سپوت کھو دیا‘

وزیرِ اعظم نے شہید کی جرات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان نے ایک بہادر سپوت کھو دیا ہے جس کی قربانی اور جرات ہمیشہ قومی یادداشت کا حصہ رہیں گی۔

انہوں نے کہا کہ میجر عدنان اسلم پاکستان کے اصل تشخص کی علامت ہیں، جنہوں نے عزم، وطن سے محبت اور ناقابلِ شکست جذبۂ قربانی کی مثال قائم کی۔

’ پاک فوج ہر قسم کی دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے مشن پر ثابت قدم‘

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ میجر عدنان کی شہادت اس بات کی گواہی ہے کہ پاک فوج ہر قسم کی دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے مشن پر ثابت قدم ہے۔

شہید کی تدفین آبائی علاقے میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ کی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وینیزویلا پر امریکی حملے کے بعد ’جیک رائن‘ سیریز کا کلپ کیوں وائرل ہوا؟

ریٹائرمنٹ کے بعد لیونل میسی کیا کرنا پسند کریں گے؟ فٹبالر نے خود بتادیا

پی ٹی آئی کا 8 فروری کو کوئی شو نہیں ہوگا، یہ پہیہ جام ہڑتال کی صلاحیت نہیں رکھتے، رانا ثنااللہ

پنجاب میں دھند کا راج برقرار، مختلف موٹرویز بند

امریکا کے بغیر روس اور چین کو نیٹو کا کوئی خوف نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟