یاماہا نے پاکستان میں موٹر سائیکل بنانے کا سلسلہ بند کردیا ہے، کمپنی کی جانب سے اسپیئر پارٹس کی فراہمی جاری رہے گی۔
یہ بھی پڑھیں: پرانی بائیک کےبدلے نئی لینا چاہتے ہیں تو پھر یاماہا کی یہ آفر آپ کے لیے ہے
یاماہا موٹر پاکستان (پرائیویٹ) لمیٹڈ نے اپنے صارفین کے نام جاری بیان میں اعلان کیا ہے کہ کمپنی پاکستان میں موٹر سائیکلوں کی مینوفیکچرنگ بند کررہی ہے۔
یاماہا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ بزنس پالیسی میں تبدیلی کے باعث پاکستان میں موٹر سائیکلوں کی تیاری کا عمل معطل کیا جارہا ہے۔ کمپنی نے اپنے صارفین کی برسوں کی حمایت اور اعتماد پر شکریہ ادا کیا ہے۔
بیان کے مطابق یاماہا کی پالیسی کے تحت صارفین کو مستقبل میں اسپیئر پارٹس کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی اور اس مقصد کے لیے یاماہا موٹر پاکستان کے منظور شدہ ڈیلرز کے پاس مناسب اسٹاک موجود ہوگا۔ کمپنی نے مزید کہا کہ وارنٹی اور کسٹمر سپورٹ موجودہ اسکیم کے مطابق جاری رہے گی۔
یہ بھی پڑھیں: یاماہا 125 پاکستان میں اب قسطوں پر دستیاب
یاماہا موٹر پاکستان کے منیجنگ ڈائریکٹر شنسوکے یاماؤرا نے کہا کہ صارفین کی سہولت اور اعتماد کو برقرار رکھنے کے لیے کمپنی اپنی پوری کوشش جاری رکھے گی۔