کراچی میں موسلادھار بارش، مختلف علاقوں میں 129 ملی میٹر تک بارش ریکارڈ

بدھ 10 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

شہر قائد گزشتہ روز سے موسلادھار بارش کی لپیٹ میں ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق کل صبح 11 بجے سے آج صبح 8 بجے تک سب سے زیادہ بارش کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں 129.6 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

اعداد و شمار کے مطابق نارتھ کراچی میں 72.2 ملی میٹر، کورنگی میں 70.5 ملی میٹر، ڈیفنس فیز 7 میں 70 ملی میٹر اور گلشن حدید میں 69 ملی میٹر بارش ہوئی۔

اسی طرح پی اے ایف فیصل بیس پر 55 ملی میٹر، ناظم آباد میں 54 ملی میٹر، کیماڑی میں 52 ملی میٹر اور سعدی ٹاؤن میں 51.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

گلشن معمار میں 47.9 ملی میٹر، اورنگی ٹاؤن میں 47.2 ملی میٹر، ایئرپورٹ پر 46.7 ملی میٹر جبکہ موٹروے ایم9 پر 45 ملی میٹر بارش ہوئی۔

اسی طرح یونیورسٹی روڈ پر 44.4 ملی میٹر اور پی اے ایف مسرور بیس پر 41 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی میں موسلا دھار بارش، نکاسیٔ آب کا نظام درہم برہم، 3 شہری جاں بحق

شہر میں سب سے کم بارش جناح ٹرمینل پر 29.8 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے، جس کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے اور ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کے خدشات ہیں۔

واضح رہے کہ کراچی میں رواں مون سون سیزن کے دوران بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔

مزید پڑھیں:آج ملک کے کن علاقوں میں بارشیں متوقع ہیں؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

حالیہ بارشوں کے باعث بھی شہر کے بیشتر علاقے ٹریفک جام، بجلی کی طویل بندش اور نشیبی علاقوں کے زیر آب آنے جیسے مسائل سے دوچار ہیں۔

شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات اور غیر منصوبہ بندی شدہ شہری توسیع نے کراچی کو بارشوں کے دوران خاص طور پر کمزور بنا دیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp