اسلام آباد میں غیر ملکی مہمان کی آمد، ٹریفک پلان جاری

بدھ 10 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد ٹریفک پولیس نے غیر ملکی مہمان کی آمد و رفت کے پیشِ نظر بدھ کو شام 5 بج کر 30 منٹ سے ساڑھے 7 بجے تک خصوصی ٹریفک پلان جاری کر دیا۔ اس دوران ایکسپریس ہائی وے، مری روڈ، کلب روڈ، سرینہ اور ریڈیو پاکستان کے اطراف ٹریفک کی روانی متاثر رہے گی۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد ٹریفک پولیس کی ہیلمٹ آگاہی اور نفاذ مہم، 34 ہزار سے زائد سائیکل سواروں کے خلاف کارروائی

ٹریفک پولیس کے مطابق شہریوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ ایکسپریس ہائی وے سے منسلک سروس روڈ استعمال کریں، جبکہ ریڈ زون اور سرینہ ہوٹل آنے جانے والی ٹریفک مارگلہ روڈ، جناح ایونیو اور نادرا چوک سے گزاری جائے۔ مری روڈ سے سرینہ اور فیض آباد کا راستہ راول ڈیم کے ذریعے بند رہے گا۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد ٹریفک پولیس کی شہری سے بدتمیزی: ‘تصویر کا دوسرا رخ بھی دیکھ لیا کریں’

سی ٹی او کیپٹن (ر) حمزہ ہمایوں نے کہا ہے کہ شہری کسی بھی دشواری سے بچنے کے لیے کم از کم 20 منٹ اضافی وقت رکھ کر سفر کریں۔ ٹریفک پولیس اہلکار شہریوں کی رہنمائی کے لیے مختلف مقامات پر موجود رہیں گے جبکہ ہیلپ لائن 1915 اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے بروقت معلومات فراہم کی جا رہی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

پاکستان کی درآمدات میں مسلسل اضافہ کون سے خطرات کا اشارہ ہے؟

27ویں آئینی ترمیم: ایک سادہ کاغذ پر لکھ دیں کہ یہ قانون ہے، ترجمان خیبر پختونخوا حکومت

وی ایکسکلوسیو: آئین زندہ دستاویز، 27ویں کے بعد مزید ترامیم بھی لائی جا سکتی ہیں، مصطفیٰ کمال

ممدانی کی جیت اور وہ خوشی جس پر اعتراض ہوا ؟ 

ویڈیو

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

کالم / تجزیہ

ممدانی کی جیت اور وہ خوشی جس پر اعتراض ہوا ؟ 

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟