گورا بادشاہ چلا گیا مگر نظام وہی چلتا رہا،جب عمران خان نے اسپیکر نامزد کیا تب میں سو رہا تھا، بابر سلیم سواتی

بدھ 10 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے کہا ہے کہ کہنے کو تو ہم آزاد ہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ گورا بادشاہ تو چلا گیا مگر نظام وہی چلتا رہا۔

پشاور اسمبلی ہال میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بابر سلیم سواتی نے انکشاف کیاکہ وہ سوئے ہوئے تھے جب بانی پی ٹی آئی عمران خان نے انہیں اسپیکر کے عہدے کے لیے نامزد کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی احتساب کمیٹی نے اسپیکر بابر سلیم سواتی کو کرپشن الزامات سے بری کردیا

اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی کا کہنا تھا کہ دانستہ طور پر کسی قسم کی کوتاہی نہیں کی، آج پارلیمانی تاریخ کا ایک اہم دن ہے، عمران خان قانون کی بالادستی کی بات کر رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ 1974 میں گورنر کے نوٹیفکیشن کے تحت بننے والے رولز آج تک چل رہے تھے، لیکن اب ہم نے انہیں عوام کی خواہشات کے مطابق ڈھال دیا ہے۔

’ان کے مطابق پہلے اسمبلی میں انگریزی، اردو اور پشتو زبانوں میں اظہار خیال کی اجازت تھی، مگر اب اراکین ہندکو اور سرائیکی میں بھی بات کر سکیں گے۔‘

انہوں نے کہا کہ ہم آسٹریلیا اور دیگر کے پارلیمانی نظام کو دیکھ کر بہتری لائے۔

یہ بھی پڑھیں: اسپیکر بابر سلیم کو کرپشن الزامات میں کلین چٹ دینے پر پی ٹی آئی کی احتساب کمیٹی میں اختلافات

اپنے خطاب میں اسپیکر نے یہ بھی کہاکہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے ساتھ کبھی کبھی تلخی بھی ہوئی لیکن اصلاحات کے معاملے میں انہوں نے بھرپور تعاون کیا۔

بابر سلیم سواتی کے مطابق خیبر پختونخوا کا موسم ایسا ہے کہ یہ نہیں کہا جا سکتا کب کلاؤڈ برسٹ ہوجائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بابر اعظم بھی انسان ہیں، کوشش کررہے ہیں کہ بیٹنگ میں بہتری لے آئیں، شاہین شاہ آفریدی

شاہین آفریدی کا بیٹا بڑا ہوکر کیا بنے گا؟ کرکٹر نے بتادیا

برطانیہ کی مسجد میں نمازیوں کی ورزش کے سیشنز، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

پرامن مظاہرین کیخلاف کارروائی نہ کریں، ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی سیکیورٹی فورسز کو ہدایت

امریکا کی بحر اطلس میں کارروائی، وینزویلا سے منسلک 2 روسی تیل بردار جہازوں پر قبضہ

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟