پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے سینیٹر مرزا محمد آفریدی نے وی نیوز سے خصوصی بات کرتے ہوئے کہا کہ دن بدن ہم پر نظام تنگ ہوتا جارہا ہے، ہم اگر استعفے نا بھی دیں تو ہمیں پہلے ہی ڈس کوالیفائی کردیا جائے گا۔
علیمہ خان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے مرزا آفریدی نے کہا کہ انڈے پیھنکنا اخلاقی طور پر بھی درست نہیں، اڈیالہ کے باہر عوام سے زیادہ سیکیورٹی ہوتی ہے۔ ایسا کیا جرم کیا ہے کہ فیملی سے بھی نہیں ملنے دیا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ علی امین نے کہا ہم لاہور آنا چاہتے ہیں تو میں نے ان کو ویلکم کیا۔ پارٹی کے لوگ آئیں گے تو میں ان کا اسی طرح استقبال کروں گا۔