یوٹیوب میوزک نے موبائل صارفین کے لیے ناؤ پلیئنگ اسکرین کا نیا ڈیزائن متعارف کرا دیا ہے جس میں نمایاں تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
کمپنی نے اسکرین کو مزید صاف ستھرا اور جدید بنانے کے لیے ڈوئل پین ری ڈیزائن، نئے کنٹرولز اور بہتر نیویگیشن کا اضافہ کیا ہے۔ نیا ڈیزائن گزشتہ سال نومبر میں ٹیسٹنگ کے دوران سامنے آیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: یوٹیوب نے ملٹی لینگویج آڈیو ڈبنگ فیچر متعارف کرا دیا
تازہ اپڈیٹ میں ویڈیو گانے سوئچر کو اسکرین کے اوپر سے ہٹا دیا گیا ہے جبکہ پلے بیک کنٹرولز کو نسبتاً اوپر منتقل کیا گیا ہے۔ پرانے گول پلے ہیڈ کی جگہ ایک نیا باکسی پروگریس بار شامل کیا گیا ہے جو صارف کے ٹچ کرنے پر موٹا ہوجاتا ہے۔
اہم تبدیلی میں ڈوئل پین اپ نیکسٹ ونڈو شامل ہے جس کے ذریعے صارفین صرف کلک یا ڈریگ کرکے آنے والے گانے، پلے لسٹس اور ریڈیو قطار دیکھ سکتے ہیں۔
اس فیچر میں بیک وقت 4 ٹریکس فوری نظر آتے ہیں جبکہ مزید تفصیل کے لیے فہرست کو بڑھایا جاسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نیپال میں فیس بک، یوٹیوب اور ایکس بند کرنے کا اعلان کیوں کیا گیا؟
مزید برآں تھمز اپ اور تھمز ڈاؤن، لیرکس، انسٹالیشن اور ریڈیو کے آپشنز کے لیے ایک نیا کمپیکٹ کیروسل بھی شامل کیا گیا ہے۔ متعلقہ گانوں اور لیرکس کو زیادہ صاف اور خوبصورت انداز دیا گیا ہے تاکہ مجموعی صارف تجربہ مزید بہتر بنایا جا سکے۔
یہ اپڈیٹ فی الحال سرور سائیڈ کے ذریعے مرحلہ وار متعارف کرایا جا رہا ہے اور ابتدائی طور پر منتخب صارفین کو دستیاب ہوگا۔ اگر کسی صارف کو یہ اپڈیٹ نہ ملا ہو تو وہ ایپ کو فورس اسٹاپ یا ملٹی ٹاسکنگ مینو سے ہٹا کر دوبارہ کھولنے سے اپڈیٹ ریفریش کر سکتا ہے۔
یاد رہے کہ Now playing وہ اسکرین ہے جو کسی بھی وقت چلنے والے گانے یا ویڈیو کو دکھاتی ہے اور جہاں سے صارف اپنے گانے کو کنٹرول کرتا ہے۔