پاکستان اور ایران کے درمیان تقریباً اڑھائی ماہ سے بند اہم راہداری گیٹ کو دوبارہ کھول دیا گیاہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاک ایران بارڈر آف سیکیورٹی کو بارڈر آف اکانومی بنانے پر اتفاق
راہداری گیٹ کو پاکستانی حکام نے ایران اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے بعد احتیاطی طور پر بند کیا تھا راہداری گیٹ سے تحصیل تفتان کے عوام 15 روزہ راہداری لے کر ایران کے شہر زاہدان تک جاسکتے ہیں۔
یہ راہداری ڈپٹی کمشنر چاغی دالبندین کے دفتر سے جاری کی جاتی ہے، جس کے تحت تحصیل تفتان کے عوام اپنے عزیز و اقارب، علاج اور ضروری امور کے لیے ایران آمد و رفت کر سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بارڈر پر دہشتگردی کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل بنانے پر پاکستان ایران کا اتفاق
راہداری گیٹ کھلنے پر عوامی حلقوں نے حکام بالا کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ یہ سہولت مستقل بنیادوں پر جاری رکھی جائے.
تفتان راہداری گیٹ کھلنے سے نہ صرف مقامی عوام کو سہولت ملی ہے بلکہ پاک ایران تعلقات کے نئے باب بھی روشن ہونگے۔