کراچی کے مارشل آرٹس فائٹر محمد راشد نے اب تک 30 سے زائد گنیز ورلڈ ریکارڈز اپنے نام کرلیے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ ان کا ہدف 100 ریکارڈز تک پہنچنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی فائٹرز نے بھارت کو ہرا کر مکسڈ مارشل آرٹس کا میلہ لوٹ لیا
محمد راشد نے ہاتھ اور سر سے اخروٹ توڑنے اور انتہائی تیز رفتاری سے بوتلوں کے ڈھکن کھولنے جیسے کارناموں کے ذریعے دنیا بھر میں شہرت حاصل کی ہے۔ ان کا ایک ریکارڈ 10 بوتلوں کے ڈھکن محض 17.82 سیکنڈز میں کھولنے کا بھی شامل ہے۔
انہوں نے کراچی میں قائم پاکستان اکیڈمی آف مارشل آرٹس کے ذریعے نہ صرف خود ریکارڈ بنائے بلکہ نئی نسل کو بھی اس میدان میں تیار کیا, ان کی 7سالہ بیٹی فاطمہ نسیم نے بھی مارشل آرٹس کے ذریعے ریکارڈ قائم کیا اور سب سے زیادہ کہنی کے وار کرنے کا اعزاز اپنے نام کیا۔
یہ بھی پڑھیں: 70 گینیز ورلڈ ریکارڈز بنانے والے پاکستانی مکسڈ مارشل آرٹس فائٹر کا اگلا ہدف کیا ہے؟
ماہرین کے مطابق اس طرح کے ریکارڈز جسم پر طویل المدتی اثرات مرتب کرسکتے ہیں اور شدید مشقیں بعض اوقات چوٹ یا دائمی مسائل کا سبب بھی بن سکتی ہیں، تاہم محمد راشد کا کہنا ہے کہ وہ اپنی محنت کے ذریعے پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کرنا چاہتے ہیں۔