لوئر دیر: سیکیورٹی فورسز کا یرغمال بنائے گئے شہریوں کو چھڑانے کے لیے آپریشن، 10 دہشتگرد ہلاک، 7 جوان شہید

ہفتہ 13 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے علاقے لوئر دیر میں یرغمال بنائے گئے شہریوں کی جانیں بچانے کے لیے آپریشن کیا ہے، اس دوران بھارتی حمایت یافتہ 10 دہشتگرد ہلاک کردیے گئے، جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں 7 جوان بھی شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر لوئر دیر کے علاقے لال قلعہ میں آپریشن کیا، اور اس دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان سے پاکستان میں دہشتگردی ہورہی ہے، امن کیلئے کوئی بھی ایکشن لینا پڑا تو لیں گے، وزیراعظم شہباز شریف

کارروائی کے دوران فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا اور 10 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ اس دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 7 جوان بھی شہید ہوگئے۔

شہید ہونے والوں میں نائیک عبدالجلیل، نائیک گل جان، لانس نائیک عظمت اللہ، سپاہی عبدالمالک، سپاہی محمد امجد، سپاہی محمد داؤد، سپاہی فضل قیوم شامل ہیں۔ شہید اہلکاروں نے یرغمال بنائے گئے شہریوں کو چھڑانے کی کوشش میں جان کا نذرانہ دیا۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شہدا نے بہادری سے لڑتے ہوئے بے گناہ شہریوں کی جانیں بچائیں۔ خفیہ رپورٹس میں اس بات کی تصدیق ہوئی ہے کہ دہشتگردوں میں افغان باشندے شامل تھے۔

پاکستان نے عبوری افغان حکومت سے توقع ظاہر کی ہے کہ وہ اپنی زمین کو دہشتگردی کے لیے استعمال ہونے سے روکے گی اور اپنی ذمہ داریاں پوری کرےگی۔

علاقے میں کسی بھی دوسرے دہشتگرد کو ہلاک کرنے کے لیے فورسز کا کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ اور سیکیورٹی فورسز نے عزم ظاہر کیا ہے کہ وہ ملک سے بھارتی پشت پناہی والے دہشتگردی کے ناگفتہ بہ اثرات کو ہمیشہ کے لیے مٹائیں گے۔ بہادر جوانوں کی قربانیاں اس عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 35 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا تھا، جبکہ دہشتگردوں کے ساتھ لڑتے ہوئے 12 جوان شہید ہوگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 35 دہشتگرد ہلاک، 12 جوان شہید

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بھی آج بنوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے واضح کرتے ہوئے کہاکہ افغانستان کو پاکستان  یا خارجیوں میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روبلاکس پر بچوں کی بالغ افراد سے چیٹ پر پابندی کا اعلان

’ہم پاکستانی ہیں اور پاک آرمی ہم میں سے ہے‘ ڈی جی آئی ایس پی آر کا قائداعظم یونیورسٹی کا دورہ

شاہزیب خانزادہ کے بعد طلعت حسین کو بھی ہراسانی کا سامنا، انہوں نے کیا کارروائی کی؟

صدر ٹرمپ کی خاتون صحافیوں سے بدتمیزی، ایئر فورس ون کی ویڈیو وائرل

خیبرپختونخوا: اسٹون کرشنگ کیس میں عدالت نے درخواست نمٹا دی، حکمنامہ بعد میں جاری ہوگا

ویڈیو

مردوں کےعالمی دن پر خواتین کیا سوچتی ہیں، کیا کہتی ہیں؟

کوئٹہ کے مقبول ترین روایتی کلچوں کا سفر تندور کی دھیمی آنچ سے دلوں تک

27ویں ترمیم نے چیخیں نکلوا دیں، فیض حمید کیس میں بڑا کھڑاک

کالم / تجزیہ

پاک افغان تناؤ، جے شنکر کے بیان سے امید باندھیں؟

تحریک انصاف کو نارمل زندگی کی طرف کیسے لایا جائے؟

فواد چوہدری کی سیز فائر مہم اور اڈیالہ جیل کا بھڑکتا الاؤ