خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 35 دہشتگرد ہلاک، 12 جوان شہید

ہفتہ 13 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں خفیہ اطلاعات پر مبنی کارروائیوں کے دوران 35 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا، جبکہ جھڑپوں میں 12 اہلکاروں نے جامِ شہادت نوش کیا۔

باجوڑ آپریشن

ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق باجوڑ میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی۔ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 22 دہشت گرد ہلاک ہوئے، جنہیں بھارت کے حمایت یافتہ خوارج قرار دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کا انجام عبرتناک موت ہے، وزیر داخلہ محسن نقوی

جنوبی وزیرستان جھڑپ

دوسری کارروائی جنوبی وزیرستان میں ہوئی جہاں سیکیورٹی فورسز نے 13 دہشتگردوں کو مار گرایا۔ تاہم، اس دوران 12 اہلکاروں نے بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت پائی۔

اسلحہ و افغان کردار

ہلاک دہشتگردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔ ترجمان کے مطابق خفیہ رپورٹس سے افغان شہریوں کی شمولیت کی بھی تصدیق ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مستونگ: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، فتنہ الہند کے 4 دہشتگرد ہلاک

پاکستان نے افغان عبوری حکومت پر زور دیا ہے کہ اپنی سرزمین کو دہشت گردوں کے استعمال سے روکے۔

عزمِ مصمم

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کلیئرنس آپریشنز جاری ہیں تاکہ کسی بھی بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد کو علاقے میں چھپنے نہ دیا جائے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ شہدا کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں کہ ملک سے دہشت گردی کے ناسور کو مکمل طور پر ختم کیا جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

محض سرکاری محکمہ بننے سے ملازمین سول سرونٹ نہیں بن جاتے، سپریم کورٹ

سابق کپتان راشد لطیف نے الیکشن لڑنے میں دلچسپی کا اظہار کردیا، کس پارٹی سے لڑیں گے یہ بھی بتادیا

ایتھوپیا میں شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاکتیں، پاکستان کا اظہار افسوس

ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی وجہ سے توجہ میں واقع ہونے والی کمی کو بہتر کیسے بنایا جائے؟

کراچی میں شہری کی جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک، خاتون ساتھی گرفتار

ویڈیو

بنگلہ دیش: ایک لاکھ افراد کے لیے افطاری تیار کرنے والی دنیا کی سب سے بڑی دیگ نصب

فیصل آباد کے اسٹارٹ اپ کا عالمی فیشن انڈسٹری تک کا سفر

راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلادھار بارش، موسم سرد ہوگیا

کالم / تجزیہ

کھلے دل سے اعتراف اور قصہ ’رمضان عیدی‘کا

دوستی کا نیا چراغ

درگاہ گاجی شاہ اور جن نکالنے کے کرتب