وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے حملے میں شہید ہونے والے 12 جوانوں کی نمازِ جنازہ میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سمیت پاکستان تحریک انصاف کا کوئی رہنما شریک نہیں ہوا۔
سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر جاری بیان میں خواجہ آصف نے کہاکہ افغانستان سے بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردوں نے آج خیبرپختونخوا میں ہمارے 12 جری سپوتوں کو شہید کیا۔
آج KPK میں افغانستان سے بھارتی سپانسرڈ دھشت گردوں نے ھمارے 12جری جوان بیٹے شہید کیے۔ انکے جنازوں میں سول اور فوجی قیادت نے شرکت کی۔ KPK کے وزیر اعلی سمیت pti لیڈرشپ کا کوئ فرد شریک نہ ھوا۔تحریک انصاف اس جنگ میں کس کے ساتھ ھے ؟ کیا وہ ھمارے جوان بیٹوں کے بھارتی سپانسرڈ قاتلوں کے… pic.twitter.com/zdLmkuioA3
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) September 13, 2025
ان کا کہنا تھا کہ شہدا کے جنازوں میں سول اور عسکری قیادت نے شرکت کی لیکن وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور پی ٹی آئی کی قیادت کا کوئی نمائندہ موجود نہ تھا۔
وزیردفاع نے سوال اٹھایا کہ تحریک انصاف اس جنگ میں کس کے ساتھ کھڑی ہے؟ کیا وہ ہمارے بیٹوں کے بھارتی حمایت یافتہ قاتلوں کے ساتھ ہے یا وطنِ عزیز پر جان نثار کرنے والے شہدا کے ساتھ؟
واضح رہے کہ خیبرپختونخوا میں دہشتگردوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے 12 جوانوں کی نماز جنازہ میں وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور دیگر نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: افغانستان سے پاکستان میں دہشتگردی ہورہی ہے، امن کیلئے کوئی بھی ایکشن لینا پڑا تو لیں گے، وزیراعظم شہباز شریف
اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ افغانستان سے پاکستان میں دہشتگردی ہورہی ہے، ہم نے افغانستان پر واضح کردیا ہے کہ وہ پاکستان یار خارجیوں میں سے کسی ایک کا انتخاب کرلے۔














