دریائے سندھ میں گدو بیراج پر اونچے درجے کے سیلاب کا خطرہ، الرٹ جاری کردیا گیا

ہفتہ 13 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے دریائے سندھ کے گدو بیراج پر اونچے درجے کے سیلاب کا الرٹ جاری کر دیا۔

پی ڈی ایم اے سندھ کے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ فیڈرل فلڈ کمیشن (ایف ایف ڈی) نے 14 سے 15 ستمبر کے دوران گدو بیراج پر اونچے درجے کے سیلاب کا الرٹ جاری کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاک بحریہ کی پنجاب اور سندھ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری

اعلامیے میں تمام ڈپٹی کمشنرز اور چیئرمین ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں اور متعلقہ اداروں و اسٹیک ہولڈرز کو کہا گیا ہے کہ حفاظتی اقدامات اور ایمرجنسی تیاری کو یقینی بنائیں۔

وزارتِ آبی وسائل کے مطابق پنجاب کے بیراجوں پر پانی کا دباؤ بتدریج کم ہو رہا ہے اور وزیراعظم شہباز شریف سیلاب کی صورتحال کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔

ترجمان وزارت نے کہاکہ پنجند بیراج پر بہت اونچے درجے کا سیلاب ہے، تاہم پانی کی سطح آہستہ آہستہ کم ہو رہی ہے۔

دریائے ستلج میں پانی کی سطح مسلسل کم ہونے لگی

اسی طرح دریائے ستلج میں سلیمانکی کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کی سطح مسلسل کم ہو رہی ہے، جبکہ دریائے چناب میں مرالہ سے تریموں تک پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے۔

فیڈرل فلڈ کمیشن کے مطابق دریائے ستلج میں گنڈا سنگ والا پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے، جس کی سطح میں اضافہ ہو رہا ہے، اور دریائے سندھ میں تربیلا سے تونسہ تک پانی کا بہاؤ بھی معمول کے مطابق ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سیلاب متاثرین کے لیے وفاق کو فوری فلیش اپیل کرنی چاہیے، وزیراعلیٰ سندھ

کمیشن کے مطابق گدو بیراج پر اونچے درجے کا اور سکھر میں درمیانے درجے کا سیلاب ہے، جبکہ دریائے راوی میں جسرا اور بلوکی کے مقام پر پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے۔ سدھنائی کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے اور اس کی سطح بتدریج کم ہو رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سابق این سی پی رہنما میر ارشد الحق کی بی این پی میں شمولیت

سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے ٹوکنائزیشن، وزیر خزانہ کی عالمی وفد سے ملاقات

کرکٹ بورڈ کو الٹی میٹم دینے کی بھارتی خبریں غلط اور غیر مستند ہیں، بنگلادیش

ایران کیخلاف کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا، آرمی چیف کا دشمنوں کو سخت انتباہ

جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں مودی کے خلاف پھر نعرے، احتجاج ملک بھر میں پھیل گیا

ویڈیو

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

جعلی مقدمات قائم کرنے سے لوگ ہیرو بن جاتے ہیں، میاں داؤد ایڈووکیٹ

عمران خان نے کہا تھا کہ ’فوج میری ہے اور میں فوج کا ہوں‘، شاندانہ گلزار

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟